ایک سوس پین میں گھی گرم کر کے اس میں سویوں کو فرائی کریں اور ایک طرف رکھیں دودھ میں الائچی ڈال کر ابال لیں- چاول کا آٹا تھوڑے ٹھنڈے دودھ میں مکس کر کے چھنی میں چھان لیں اور اسے ابلے ہوئے دودھ میں ڈال کر چمچہ چلاتے ہوئے دوبارہ پکائیں- ابال آنے پر ہلکی آنچ کر کے چھوڑ دیں- جب کھیر گاڑھی ہوجائے تو فرائی کی ہوئی سویاں ڈال دیں اور چینی بھی ڈال دیں چینی گھل جائے تو کھویا ڈال دیں- سب چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں تو آخر میں کیوڑا ڈال کر ڈش میں نکال لیں- پستے٬ بادام اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے پیش کریں-