اجزاء:
ہمارے یہاں عام طور پر خواتین صبح کے وقت ہی پورے دن کے لئے روٹیاں بنا کر رکھ لیتی ہیں بس گھر کے بڑوں کو ان کے کھانے کے وقت کے مطابق تازی روٹی بنا کر دیتی ہیں اور یوں روزانہ گھروں میں رات کو بنائی گئی روٹیاں بچ جاتی ہیں، یا ایک دن پہلے کی روٹی بچی ہوئی ہوتی ہے جس کو ہر ہفتے کباڑ والوں کو بیچ دیا جاتا ہے۔ لیکن شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ باسی روٹی آپ کی کتنی مشکلات آسان کرسکتی ہے اور آپ کو صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی دے سکتی ہے۔ آپ کے لئے ہماری ویب میں حاضر ہے ایسی معلومات جو کسی کو نہیں معلوم۔
باسی روٹی کھانے کے فائدے:
جھریاں:
* آج کل لوگوں کو کم عمر میں جھریاں اور اسکن لٹکنے کی شکایت ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ بہت سی کریموں اور دواؤں کا استعمال کرنے لگتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ناشتے میں باسی روٹی کھانا معمول بنا لیں گے تو آپ کا یہ مسئلہ بھی ختم ہو سکتا ہے۔
کمزوری:
٭ جسمانی کمزوری آج کل چھوٹے بچوں کو بڑوں سے زیادہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ غذائیں ہماری ناقص ہو گئی ہیں اور ہمارے جسم کو مکمل غذائیت نہیں مل رہی ہے، لیکن ہر کوئی بہت زیادہ وٹامن یا پروٹین کا استعمال نہیں کرسکتا، مگر ناشتے میں باسی روٹی کو ضرور کھا سکتا ہے، اس لئے ناشتے میں باسی روٹی کو آئل میں فرائی کرکے کھائیں یہ بہت فائدہ مند ہے ۔
کھانسی:
٭ سردی ہو یا گرمی کھانسی کسی بھی وقت ہو جاتی ہے اور کچھ لوگوں کو تو اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ بغیر سانس لیئے کھانستے ہیں جس کی وجہ سے ان کو دماغی کمزوری بھی ہونے لگتی ہے۔ آپ کے اس مسئلے میں بھی باسی روٹی بہت مفید ہے۔ باسی روٹی پر ایک چمچ شہد لگائیں اور رول بنا کر کھائیں، یہ زیادہ فائدہ مند ہے ۔
ہڈیاں کمزور:
٭ ہڈیاں کمزور ہونے کی ایک بڑی وجہ ان میں فلوئیڈ کی کمی ہوتی ہے اور روزانہ دن میں کسی بھی وقت باسی روٹی کا استعمال چاہے سالن کے ساتھ کرلیں یا مکھن لگا کر کھائیں یہ آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں آپ کی بڑی مدد کرے گا ۔
ایکنی:
٭ جلد پر ایکنی کا مسئلہ ہر دوسرے شخص کا ہے، ایسے میں باسی روٹی کو گُڑ کے ساتھ کھائیں آپ کو جلدی ہی فائدہ ہو گا اور جلد پر کوئی داغ دھبہ بھی نہیں رہے گا ۔
باسی روٹی فائدے مند کیوں ہے؟
باسی روٹی میں امائنو پیکٹن مالیکولر مرکبات پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے یہ ہمارے لئے فائدے مند ثابت ہوتی ہے۔