Looking for a delicious and healthy meal option. Try our رات کی بچی ہوئی روٹی کو پھینکیں نہیں بلکہ جانیئے اس سے نوڈلز اور یہ 3 چیزیں بنانے کے آسان طریقے جو ہر کسی کو معلوم ہونے چاہیئے تاکہ رزق ضائع نہ ہو, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this رات کی بچی ہوئی روٹی کو پھینکیں نہیں بلکہ جانیئے اس سے نوڈلز اور یہ 3 چیزیں بنانے کے آسان طریقے جو ہر کسی کو معلوم ہونے چاہیئے تاکہ رزق ضائع نہ ہو is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
اکثر رات کے وقت بنائی گئی روٹیاں بچ جاتی ہیں کیونکہ عام طور پر گھروں میں رات کے وقت کم ہی کھانا کھایا جاتا ہے۔ مگر اس سے خواتین بڑی پریشان ہوتی ہیں کیونکہ روٹیاں بچ جاتی ہیں اور کچھ وقت بعد وہ انھیں پھینک کر ضائع کردیتی ہیں۔ اب اگر آپ کے گھر میں بھی رات کی روٹیاں بچ جائیں تو انھیں ضائع نہ کریں بلکہ اگلے دن بچی ہوئی روٹیوں سے مزیدار نوڈلز بنائیں جس سے ہو بچے بھی خوش اور خرچہ بھی بچے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے بچی ہوئی روٹی سے مزیدار نوڈلز بنا سکتی ہیں:
نوڈلز:
ترکیب:
• تمام روٹیوں کو قینچی کی مدد سے کاٹ کر ٹکڑے کرلیں اور ایک پیالے میں الگ کرلیں۔ • اب ایک پین میں آئل ڈالیں اور اس کو نیم آنچ پر گرم کرلیں۔
• ایک پیاز، ایک ٹماٹر اور آدھا انچ کا ادرک کا ٹکڑا کاٹ کر پین میں ڈالیں جب تک کہ پیاز براؤن نہ ہوجائے۔
• اب اس میں ایک کپ دہی اور آدھا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور خوب بھون لیں۔
• پھر اس میں روٹیوں کے ٹکڑے شامل کریں اور ایک چمچ پانی، سویا ساس، چلی ساس، شملہ مرچ، ہری مرچ، ٹماٹر، لال کٹی ہوئی مرچ، لیموں کا رس ڈال کر تھوڑی دیر ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
• لیجیئے تیار ہے آپ کے مزیدار روٹی کے نوڈلز اب اس پر ایک ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں اور تھوڑا سا ہرادھنیا ڈال کر کھانے کے لئے پیش کردیں۔
سالن:
ترکیب:
• تمام روٹیوں کو اچھی طرح توڑ کر ٹکڑے کرلیں اور ایک پیالے میں الگ کرلیں۔ • اب ایک پین میں آئل ڈالیں اور اس کو نیم آنچ پر گرم کرلیں۔ • ایک پیاز، ایک ٹماٹر اور آدھا انچ کا ادرک کا ٹکڑا کاٹ کر پین میں ڈالیں جب تک کہ پیاز براؤن نہ ہوجائے۔ • اب اس میں ایک کپ دہی اور آدھا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور خوب سالن بھون لیں۔ • پھر اس میں روٹیوں کے ٹکڑے شامل کریں اور ایک کپ پانی ڈال کر تھوڑی دیر ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ • لیجیئے تیار ہے آپ کا مزیدار روٹی کا سالن اب اس پر ایک ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں اور تھوڑا سا ہرادھنیا ڈال کر کھانے کے لئے پیش کردیں۔
ملیدہ:
ملیدہ بچے اور بڑے شوق سے کھاتے ہیں اس کو روزانہ بچوں کو کھلائیں تاکہ وہ صحت مند ہوں اور آپ بھی کھائیں۔
ترکیب:
بچی ہوئی روٹی کو گرم کریں اور اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں اور پھر ایک پتیلی میں یہ روٹی کے ٹکڑوں کو ڈالیں پھر اس میں گھی ڈال کر کچھ دیر گرم کریں اور چینی ڈال کر چمچ چلاتی رہیں، لیجیئے ملیدہ بن کر تیار ہے۔ اب دودھ کے ساتھ سروو کریں۔
کھیر:
بچی ہوئی روٹی سے آپ روٹی کی کھیر بھی بنا سکتی ہیں:
ترکیب:
روٹی کو اچھی طرح باریک ٹکڑے کرکے بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ دودھ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں، اب اس کو اچھی طرح تیز آنچ پر پکائیں اور مزید دودھ شامل کرلیں، ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ پکنے دیں، لیجیئے روٹی کی کھیر بن کر تیار ہے۔