گرمی میں گڑ کا سستا اور مزیدار شربت گھر پر بنانے کا طریقہ

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our گرمی میں گڑ کا سستا اور مزیدار شربت گھر پر بنانے کا طریقہ, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this گرمی میں گڑ کا سستا اور مزیدار شربت گھر پر بنانے کا طریقہ is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

گرمی کے موسم میں اکثر لوگوں کو پانی کی کمی اور معدے اور جگر میں گرمی کے علاوہ پاؤں جلنے کی شکایات محسوس ہوتی ہے اور ایسے میں لوگ ڈاکٹرز کو بھاری فیسیں دیکر مزید گرم دوائیں لے آتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتائینگے کہ گرمی میں مزیدار شربت گھر پر کیسے بنایا جاسکتا ہے۔

آج کل گرمی کا موسم ہے، اس موسم میں اکثر لوگوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہوتا ہے جیسا کہ جگر کی گرمی‘ معدے کی گرمی‘ ہاتھ پاؤں میں شدید جلن اور پیشاب کا جل کر یا کم مقدار میں بار بار آنا ہے اور کئی دیگر مسائل بھی شامل ہیں۔

ان امراض کیلئے اکثر لوگ مہنگی ادویات استعمال کرتے ہیں جس سے انہیں وقتی فائدہ تو ہوتا ہے لیکن بعد میں دوبارہ تکلیف محسوس ہوتی ہے تو ایسے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گرمی میں گرم مزاج رکھنے والے لوگ کیسے گھر پر سستا لیکن مزیدار شربت بناکر کیسے ان مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

اس شربت کیلئے آپ کو حسب ضرورت پسا ہوا گڑ، لیموں کا رس، زیرہ، چاٹ مصالحہ، پودینہ اور کالا نمک درکار ہے۔پسے ہوئے گُڑ کو 2 گھنٹوں کے لیے پانی میں بھگو دیں۔اب گُڑ کو پانی میں مکس کرنے کے بعد اسے چھان لیں۔

گُڑ کے پانی میں پسے ہوئے پودینے کے پتے، پسا ہوا کالا نمک، لیموں کارس ، چاٹ مسالہ ، زیرہ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کر لیں۔اب اس شربت میں برف ڈال کر ٹھنڈاکر کے پئیں تو آپ کو جلد راحت محسوس ہوگی، آپ چاہیں تو اضافی تخم بالنگا اور املی کا پانی بھی ملا سکتے ہیں۔

یہ مزیدار شربت آپ کو گرمی کے موسم میں بہت سے مسائل سے بچاسکتا ہے تاہم اگر آپ کسی سنجیدہ نوعیت کے مرض میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

By Arooj  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2356 Views   |   24 May 2023
Related Recipes
Reviews & Comments