کوفتے بنانے کی ترکیب:
٭ ایک پیالے میں قیمہ ڈال کر اس میں اوپر دیئے گئے تمام اجزاء ملا کر اچھے سے مکس کرلیں اور اس کے گول کوفتے بنا کر درمیانی آنچ پر فرائی کرلیں اور ایک پلیٹ میں رکھ دیں۔
٭ اب ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں 2 سے 3 پیاز کاٹ کر ڈالیں اور سنہرہ ہونے تک فرائی کریں، اسکے بعد 1 چمچ ادرک لہسن شامل کر کے 1 منٹ تک چمچ چلائیں۔
٭ پھر اس میں 2 ٹماٹر، 1 چمچ نمک، 1 چمچ لال مرچ، ہلدی ½ چمچ ، زیرہ پاؤڈر ½ چمچ، دھنیا پاؤڈر 1 چمچ ڈال کر کچھ دیر بھونیں اور چولہا بند کردیں۔
٭ جب گریوی تھوڑی ٹھنڈی ہوجائے تو اسے مکسر میں پانی ڈال کر پیس لیں اور پیسٹ بنا لیں۔
٭ اب اس پیسٹ کو دیگچی میں ڈال کر اس وقت تک بھونیں جب تک کہ اسکا رنگ تبدیل ہو کر تیل اوپر نہ آجائے، اسکے بعد ½ کپ دہی اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے مکس کریں۔
٭ آخر میں کوفتے ڈال کر ہلکے ہاتھ سے گریوی میں مکس کریں اور 5 سے 7 منٹ تک ڈھکن لگا کے پکنے دیں، اور پھر اوپر سے ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کردیں۔