حیدر آبادی کھٹی دال
اجزاء:
مسور کی دال دوسو گرام
ٹماٹر دو عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
پانی دو کپ
کٹی ہری مرچیں دو عدد
کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
املی کو گودا ایک چوتھائی کپ
بگھار کے لئے اجزاء:
تیل آدھا کپ
کٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ
ثابت لال مرچ آٹھ عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
کڑی پتے مٹھی بھر
ترکیب:
دال کو پانی میں کچھ دیر کے لئے بھگودیں،اب ایک برتن میں دو کپ پانی ڈال کر اس میں دال، ٹماٹر،ادرک لہسن کا پیٹ،نمک،پسی لال مرچاور ہلدی ڈال کر اتنا پکائیں دال اچھی گل جائے اب اسے چمچ کی مدد سے میش کر لیں۔اب اس میں کٹی ہری مرچیں،ہرا دھنیا،اور املی کا گودا ڈال کر دس منٹ پکائیں۔اب ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر بگھار کے سارے اجزاء شامل کریں اور کچھ دیر بعد اسے دال کے اوپر ڈال دیں لیجئے مزیدار حیدرآبادی کھٹی دال تیار ہے اسے چاول کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi