جو سبزی نہیں کھاتے وہ بھی چٹ کر جائیں گے ۔۔ جانیں بابا فوڈز نے مکس سبزی بنانے کی کون سی زبردست اور ذائقہ دار ترکیب بتادی؟

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our جو سبزی نہیں کھاتے وہ بھی چٹ کر جائیں گے ۔۔ جانیں بابا فوڈز نے مکس سبزی بنانے کی کون سی زبردست اور ذائقہ دار ترکیب بتادی؟, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this جو سبزی نہیں کھاتے وہ بھی چٹ کر جائیں گے ۔۔ جانیں بابا فوڈز نے مکس سبزی بنانے کی کون سی زبردست اور ذائقہ دار ترکیب بتادی؟ is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

اجزاء برائے مکس سبزی:

۔ پیاز 1 عدد

۔ 4 سے 5 ہری مرچ

۔ ٹماٹر 4 عدد

۔ مٹر 3 پاؤ

۔ گاجر ½ کلو

۔ آلو ½ کلو

۔ 1 شملہ مرچ

۔ نمک 1 چمچ

۔ تیل 1 کپ

۔ ادرک لہسن 2 چمچ

۔ کٹی لال مرچ 1 چمچ

۔ لال مرچ 1 چمچ

۔ ہلدی ½ چمچ

۔ زیرہ 1 چمچ

۔ نمک ½ چمچ

۔ چکن پاؤڈر 1 چمچ

۔ کڑاہی گوشت مصالحہ 1 چمچ

۔ کالی مرچ ½ چمچ

۔ گرم مصالحہ ½ چمچ

ترکیب:

۔ سب سے پہلے ایک برتن میں پیاز، ٹماٹر اور ہری مرچ کو 5 سے 7 منٹ 1 گلاس پانی کے ساتھ ابال لیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد پیس کر پیسٹ بنا کے رکھ دیں۔

۔ اب دوسرے برتن میں پانی بھر کر اس میں مٹر، گاجر، آلو اور آخر میں شملہ مرچ اور نمک ڈال کر ابال لیں اور چھان کر رکھ دیں۔

۔ مکس سبزی بنانے کے لیئے کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے کڑکڑا لیں، اسکے بعد پیاز ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔

۔ 5 منٹ بعد اس میں ہلدی، نمک، زیرہ، لال مرچ، کٹی مرچ، چکن پاؤڈر اور کڑاہی مصالحہ ڈال کر اتنا بھونیں کہ تیل الگ ہوجائے، پھر اس میں ابلی ہوئی سبزی شامل کر کے پکائیں۔

۔ 5 سے 7 منٹ پکانے کے بعد اس میں کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر مکس کریں۔ آخر میں ادرک ، ہرا دھنیا اور مرچ شامل کر کے چولہا بند کردیں۔

۔ مزیدار اور چٹ پٹی مکس سبزی تیار ہے!

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   4833 Views   |   06 Nov 2023
Related Recipes
Reviews & Comments