کیک بنانا ہے لیکن اوون نہیں؟ اب بغیر اوون پتیلی میں بنائیں شاندار کیک، جو کھانے میں نرم اور بنانے میں آسان

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our کیک بنانا ہے لیکن اوون نہیں؟ اب بغیر اوون پتیلی میں بنائیں شاندار کیک، جو کھانے میں نرم اور بنانے میں آسان, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this کیک بنانا ہے لیکن اوون نہیں؟ اب بغیر اوون پتیلی میں بنائیں شاندار کیک، جو کھانے میں نرم اور بنانے میں آسان is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

ہم میں سے کتنی خواتین ایسی ہیں جو گھر میں صرف اس لیئے کیک نہیں بناتیں کیونکہ ان کے گھروں میں اوون نہیں ہے، پر اب کیک بنانے کیلیئے آپ کو اوون کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ اب ہم آپ کو سکھا رہے ہیں بغیر اوون کے گھر میں کیک بنانے کا نہایت ہی آسان طریقہ۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

کیک کا آمیزہ بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے ایک درمیانے سائز کی اسٹیل کی پتیلی یا پھر پیالا لیں اور اس میں گھی لگا کر بٹر پیپر رکھ دیں، پھر دوبارہ گھی لگائیں
۔ اب دو عدد انڈوں میں ½ کپ پسی ہوئی چینی ڈال کر ہینڈ بیٹر سے اچھی طرح پھینٹیں
۔اسکے بعد ¼ کپ تیل، ½ کپ دودھ اور 1 چمچ ونیلا ایسنس شامل کر کے ہلائیں
۔ پھر ایک کپ سے تھوڑا کم میدہ، 3 چمچ کوکو پاؤڈر اور 1 چمچ بیکنگ سوڈا لیکر ان تینوں چیزوں کو چھان کر مکسچر میں ڈال دیں، اور اچھی طرح پھینٹ لیں تا کہ اس میں کوئی گٹھلی نہ رہ جائے
۔ اب اس آمیزے کو اُس اسٹیل کے پیالے میں ڈال دیں جس میں بٹر پیپر لگا کر رکھا تھا

کیک کو بیک کرنے کا طریقہ:

۔ ایک بڑے پتیلے کو چولہے پر تھوڑا گرم کرلیں، پھر اس میں بیکنگ ٹرے/ اسٹینڈ رکھ کر اس میں آمیزے والا پیالا رکھ دیں
۔ چولہے کی بلکل دھیمی آنچ پر کر کے، پتیلی کو 50 منٹ کیلیئے ڈھک کر چھوڑ دیں
۔ اب ایک لکڑی کی اسٹک یا تیلی ڈال کر چیک کریں، اگر وہ خشک باہر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا کیک پک چکا ہے
۔ چولہا بند کر کے پیالے کو نکال لیں اور چھوری یا اسپیچولا کی مدد سے کناروں سے کاٹ کر کیک کو علیحدہ کرلیں
۔ نرم و ملائم اور مزیدار کیک تیار ہے وہ بھی بغیر اوون کے

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3250 Views   |   26 Dec 2022
Related Recipes
Reviews & Comments