تیل میں الائچی توڑ کر کڑکڑا لیں۔ قیمہ ڈال کر بھون لیں۔ لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر لیں اور بھون لیں۔ لال مرچ، دھنیا، نمک ہلدی اور زیرہ ڈال کر بھون لیں۔ اور آدھی پیالی پانی ڈال کر خشک ہونے تک پکائیں اور گرم مصالحہ ملالیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد ہری مرچ، ہرا دھنیا، پیاز ( چوپ ) اور لیموں کا رس ملالیں۔ الائچی الگ کرکے سموسے کی پٹیوں میں لپیٹ کر فرائی کر لیں۔ مزیدار کرسپی سموسے تیار ہے اب اس کو اچھی سی پلیٹ میں نکل کر گرم گرم سرو کریں۔