Looking for a delicious and healthy meal option. Try our تیل والے پکوڑے کھا کر وزن نہ بڑھائیں بلکہ۔۔ افطار میں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنا کر سب کی داد لینے کی آسان ترکیب, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this تیل والے پکوڑے کھا کر وزن نہ بڑھائیں بلکہ۔۔ افطار میں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنا کر سب کی داد لینے کی آسان ترکیب is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
بیسن کے پکوڑے افطار کے دسترخوان کی شان ہوتے ہیں لیکن تیل میں تلے جانے کی وجہ سے لوگ انھیں کھاتے ہوئے تھوڑا گھبراتے ہیں۔ اس لئے آج ہم آپ کو بغیر تیل استعمال کیے بیسن کے پکوڑے بنانے کی آسان سی ترکیب بتارہے ہیں
اجزاء
انار دانہ = 2 کھانے کے چمچ
پیاز = 1 پیالی (باریک کاٹ لیں )
آلو = 1 پیالی ( چھوٹے کاٹ لیں)
بینگن = 1 پیالی (باریک کٹے ہوئے)
بند گوبھی = 1 پیالی (باریک کاٹ لیں)
ہری مرچ = 1 پیالی (گول اور باریک کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا= 1 سے 2 کھانے کے چمچ
نمک = 1 چمچ
پسی مرچ = 1 چمچ
ہلدی = آدھا چمچ
ثابت دھنیا = 2 چمچ (ہاتھ سے کرش کر لیں)
زیرہ = ایک چمچ (ہاتھ سے کرش کر لیں)
قصوری میتھی = 1 چمچ (ہاتھ سے مسل کر ڈالیں)
اجوائن = آدھا چمچ (یہ بھی ہاتھ سے مسل کر ڈالیں)
اب تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ جب سب مکس ہوجائے تو ایک پیالی بیسن ڈالیں اور ذرا سا پانی ڈال کر تمام چیزوں کو ہاتھ سے دوبارہ مکس کریں۔
پکوڑے بنانے کا طریقہ
اب ایک بڑے دیگچے میں 1 گلاس پانی ڈال کر پکائیں اور ڈھکن لگادیں۔ جب بھاپ بن جائے تو اسٹیمر پر ہلکے سے تیل کی تہہ لگا کر دیگچی میں رکھ دیں اور پکوڑے بنا کر اسٹیمر پر رکھیں اور ڈھکن بند کردیں۔ 15 منٹ بعد پکوڑے چیک کریں تو وہ اچھی طرح پک چکے ہوں گے۔