کیا آپ کے گلاب جامن بھی پرفیکٹ نہیں بنتے ؟ جانیں گلاب جامن بنانے کی بہترین ترکیب اور کچھ ایسی غلطیاں جو اکثر خواتین کرتی ہیں

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our کیا آپ کے گلاب جامن بھی پرفیکٹ نہیں بنتے ؟ جانیں گلاب جامن بنانے کی بہترین ترکیب اور کچھ ایسی غلطیاں جو اکثر خواتین کرتی ہیں, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this کیا آپ کے گلاب جامن بھی پرفیکٹ نہیں بنتے ؟ جانیں گلاب جامن بنانے کی بہترین ترکیب اور کچھ ایسی غلطیاں جو اکثر خواتین کرتی ہیں is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

دیکھا جائے تو گلاب جامن کی ترکیب تو بہت آسان ہے لیکن اسے بنانے کا صحیح طریقہ ہر کسی کو نہیں آتا، کیونکہ ایک تو اس میں مہارت کی ضرورت ہوتی ہے دوسرا کچھ ٹپس ہوتی ہیں جس پر عمل کر کے ہی آپ گلاب جامن کو صحیح شکل اور ذائقہ دے سکتے ہیں۔

اکثر خواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ ان کے گلاب جامن سخت رہ گئے، کسی کے کچھ زیادہ ہی نرم ہوگئے، تو کسی کے ایک دم خشک اور عجیب سی شکل کے ہوگئے۔ تو ان تمام خواتین کیلیئے آج ہم لائے ہیں گلاب جامن کی ترکیب کے ساتھ کچھ ٹپس جس سے انکا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا اور محنت بھی ضائع نہیں ہوگی۔

طریقہ کار:

۔ سب سے پہلے آپ کو ایک بڑی کڑاہی لینی ہے جس کا منہ اوپر سے بڑا ہو، اور اس میں 1 لیٹر دودھ ڈال کر تیز آنچ پر رکھنا ہے اور وقتاً فوقتاً چمچ چلاتے رہنا ہے۔

۔ جب دودھ پک پک کے بلکل گاڑھا ہوجائے تو چولہا ہلکا کر کے چمچ چلائیں اور پھر اسے بند کر کے ٹھنڈا کرلیں، اس کے بعد پیالے میں نکال کر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں۔

۔ اب چاشنی بنانے کیلیئے ایک ہانڈی میں دیڑھ کپ چینی اور اتنا ہی پانی ڈال کر تیز چولہے پر رکھ دیں اور پکنے دیں، چاشنی جب چپچپی ہونے لگے تو چولہا بند کرکے اس میں ایک چمچ الائچی پاؤڈر ڈال دیں۔ ہمیں گاڑھی نہیں بلکہ چپچپی چاشنی چاہیئے۔

۔ کھویا جو فریج میں رکھا تھا، اسے تھال میں نکال کر اس میں ایک چوتھائی کپ جتنا میدہ شامل کریں، تھوڑا تھوڑا میدہ ڈال کر اسے اچھے سے گوندھتے جائیں

۔ اب اسکی بالز بنا کر ڈیپ فرائی کرلیں، اسکے بعد چاشنی میں ڈال کر 2 سے 3 گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں

ٹپس:

۔ گلاب جامن کی گولیاں بنانے سے پہلے، ایک گولی بنا کر چیک کریں کہ وہ کریک فری بن رہی ہے یا نہیں۔ اگر نہیں تو اسے اور نرم ہونے تک گوندھیں

۔ اگر پرفیکٹ گولی کسی صورت نہ بنے تو اسکا مطلب ہے کہ گوندھا ہوا کھویا/ ماوا خشک ہے، اس میں آپ پانی کا چھینٹا مارسکتے ہیں

۔ تیز گرم تیل میں گلاب جامن کی گولیاں ہر گز نہ ڈالیں بلکہ نیم گرم تیل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں

۔ فرائی کرنے کے بعد بہت گرم چاشنی میں ہرگز نہ ڈالیں بلکہ نیم گرم چاشنی میں گولیاں ڈالیں۔

۔ پوری ترکیب اور کی جانے والی غلطیوں سے بچنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   8180 Views   |   11 Nov 2022
Related Recipes
Reviews & Comments