کرسپی پکوڑے
اجزاء:
رمضان میں پکوڑے تو ہر دسترخوان کی زینت ہوتے ہیں لیکن اکثر خواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ پکوڑے گول موٹے اور نرم ہوتے ہیں بازار جیسے کرسپی نہیں بنتے۔
تو اب آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ کے فوڈز آپ کو بتانے جا رہا ہے کرسپی پکوڑے بنانے کا آسان اور آزمودہ طریقہ جس سے آپ بھی گھر میں بازار جیسے کرسپی پکوڑے بنا سکیں گی وہ بھی بہت آسانی سے۔
تو چلیں پھر پکوڑوں کو کرسپی بنانے کے چند اہم طریقے جان لیں۔
ترکیب:
پکوڑوں کو کرسپی بنانے کے طریقے:
• پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ پکوڑوں کا بیسن پتلا رکھیں یعنی پانی کی مقدار بڑھا کر آمیزے کو پتلا کر لیں۔
• ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بیسن میں پسی ماش کی دال کا آٹا ملا لیں تو پکوڑے لذیذ بھی اور کرسپی بھی ہوں گے۔
• اس کے علاوہ یہ آسان طریقہ بھی آزمائیں کہ پکوڑے میں جو بھی سبزی ڈالی ہے اس کی مقدار زیادہ رکھیں، یعنی پیاز آلو وغیرہ یا پھر پالک کے پکوڑے ہوں تو اس کی مقدار بیسن سے زیادہ رکھیں۔
• ساتھ ہی یہ بھی خیال رکھیں کہ پیاز آلو یا پالک جو بھی شامل کر رہی ہیں وہ باریک کٹے ہوئے ہوں اور بیسن گاڑھا نہ ہو تو پکوڑے کرسپی کرسپی بنیں گے۔
• پکوڑوں کے آمیزے میں کارن فلور شامل کریں اس سے بھی پکوڑے کرسپی بن جائیں گے۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi