ایک پتیلی میں تیل گرم کر یں اس میں ہری پیاز کا سفید حصہ ڈال کر ساتے فرائی کر یں۔ اس کے بعد اس میں ہراحصہ ڈال کر 2-3سیکنڈ تک فرائی کر یں۔ اب اس میں آلو، نمک اور کٹی ہوئی لال مرچیں ڈال کر مکس کر یں اور ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر آلو کے گل جانے تک پکائیں۔ آخر میں چوپ کی ہوئی ہری مرچیں اور املی کا پیسٹ شامل کر کے مزید 1-2منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ مزیدار آلو اور ہری پیاز کی سبزی تیار ہے۔سرونگ ڈش میں نکال کر رائتے چٹنی اور پراٹھے کے ساتھ سرو کر یں۔