1پاﺅ چربی کے کیوبز کاٹ لیں ۔ ایک مکسنگ باﺅل میں 1/2کلو بکرے کے گوشت کی بوٹیاں ، چربی ،1چائے ا چمچہ کُٹی کالی مرچ ،1کھانے کا چمچہ لہسن کاپیسٹ ، 1/2چائے کا چمچہ پسی دار چینی ، حسب ذائقہ لاہوری نمک اور 1/2کپ پپیتے کا پیسٹ مکس کرکے ڈیڑھ سے دو گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں ۔ اب چربی اور مٹن کو باربی کیو اسٹکس پر ایک ایک کرکے لگائیں اور پہلے سے گرم اوون میں بیک کرلیں یاکوئلوں پر سینک لیں یا پھر فرائی کرلیں ۔ آخر میں سیخوں کے ساتھ سرو کریں ۔