Why Azra Mohiuddin Prayed For A Daughter
پاکستانی ڈراموں کی جانی پہچانی، سنجیدہ اور باوقار کرداروں کی ماہر اداکارہ عذرا محی الدین، حال ہی میں ماضی کی یادوں میں گم نظر آئیں۔
معروف اینکر مدیحہ نقوی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے عذرا نے اپنی زندگی کے ایک ایسے لمحے کا ذکر کیا جو شاید سننے والوں کے دل چھو جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ ماں بننے والی تھیں، تو ان کی ایک ہی تمنا تھی کہ "بیٹی ہو"۔
عذرا نے جذباتی انداز میں کہا، میں نے اپنے رب سے التجا کی، یا اللہ! مجھے بیٹی عطا فرما، کیونکہ بیٹے آخرکار چھوڑ جاتے ہیں، لیکن بیٹیاں ساتھ نبھاتی ہیں، ماں باپ کا سہارا بنتی ہیں۔ میری عمر بھی زیادہ ہو چکی تھی، اس لیے صرف ایک بیٹی کی خواہش دل میں تھی۔
اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا سن لی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کی گائناکالوجسٹ، جو ان کی قریبی دوست بھی تھیں، خوشی سے کہنے لگیں؛ شکر کرو، ورنہ اگر بیٹا ہوا ہوتا تو تم نے تو مجھے سنا دینا تھا۔
عذرا نے ہنستے ہوئے کہا، میں نے واقعی بہت مانگی تھی یہ دعا، دل سے، بار بار، یقین کے ساتھ۔ اور اللہ نے وہ عطا کر دیا جس کی چاہت دل میں بسائی تھی۔
یہ لمحہ صرف ماں کے لیے نہیں، ہر اس عورت کے لیے ہے جو خلوص سے مانگتی ہے اور رب سے امید باندھتی ہے۔
عذرا محی الدین کی یہ کہانی، محبت، دعا اور بیٹی کے بے مثال رشتے کا خوبصورت عکس ہے!
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Why Azra Mohiuddin Prayed For A Daughter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Why Azra Mohiuddin Prayed For A Daughter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.