وٹامن سی کی کمی ہوگئی ہے؟کھٹا کھایا نہیں جاتا ،جانئے وہ کون سی ایسی چیز ہے جسے کھا کر آپ وٹامن سی کی کمی باآسانی پوری کر سکتے ہیں؟ڈاکٹر عیسٰی کا آسان نسخہ

وٹامن سی ہمارے جسم کے لئے ایک انتہائی ضروری وٹامن ہے اس کی کمی سے بالون کے مسائل ،جلد کے مسائل،ناخن کے مسائل اور دوسرے کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ اکثر لوگ وٹامن سی اس لئے نہیں لے پاتے کیونکہ ان سے کھٹاس برداشت نہیں ہوتی یا ان سے کھٹا کھایا نہیں جاتا ۔ جبکہ وٹامن سی کے ذرائع میں زیادہ تر کھٹی چیزیں شامل ہیں۔
جسم میں اگروٹامن سی کی کمی کی ہوجائے تو اس کی علامات میں موٹاپا، جلد کا خشک ہونا یا مسوڑھوں سے خون بہنا شامل ہیں۔ بالغ خواتین کو یومیہ 75 ملی گرام وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مردوں کو 90 ملی گرام یومیہ ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن سی سرخ مرچوں کے آدھے گلاس، بروکلی کے ایک کپ یا سنگترے کےتین چوتھائی گلاس سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وٹامن سی کا حصول روزانہ کی بنیاد پراس لیے بھی ضروری سمجھا جاتا ہے کیونکہ انسانی جسم نہ تو وٹامن سی خود پیدا کرتا ہے اور نہ ہی اسے ذخیرہ کرتا ہے۔ اس کا حصول قدرتی غذاؤں کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے۔
یہاں ہم ڈاکٹرعیسٰی کا ایک شاندار نسخہ لے کرآئے ہیں جس کی مدد سے آپ وٹامن سی بہت آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں اوراس کو آپ باقاعدگی سے کھا سکتے ہیں ۔ لیکن چند مہینوں کے استعمال کے بعد اس کو کچھ عرصے کے لئے روک دیں اور پھر دوبارہ شروع کریں۔

آملہ 25 گرام
بہیڑہ 25 گرام
چھوٹی ہڑ 25 گرام

ان تینوں چیزوں کو ملا کر پاؤڈر بنالیں اور پورے دن میں صرف ایک مرتبہ ایک چائے کا چمچ اس کو استعمال کریں ۔ یہ وٹامن سی کی کمی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ کھانا ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، گیس اور معدے کی تکالیف میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے اور صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔

Vitamin C Ki Kami Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin C Ki Kami Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin C Ki Kami Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9432 Views   |   12 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

وٹامن سی کی کمی ہوگئی ہے؟کھٹا کھایا نہیں جاتا ،جانئے وہ کون سی ایسی چیز ہے جسے کھا کر آپ وٹامن سی کی کمی باآسانی پوری کر سکتے ہیں؟ڈاکٹر عیسٰی کا آسان نسخہ

وٹامن سی کی کمی ہوگئی ہے؟کھٹا کھایا نہیں جاتا ،جانئے وہ کون سی ایسی چیز ہے جسے کھا کر آپ وٹامن سی کی کمی باآسانی پوری کر سکتے ہیں؟ڈاکٹر عیسٰی کا آسان نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وٹامن سی کی کمی ہوگئی ہے؟کھٹا کھایا نہیں جاتا ،جانئے وہ کون سی ایسی چیز ہے جسے کھا کر آپ وٹامن سی کی کمی باآسانی پوری کر سکتے ہیں؟ڈاکٹر عیسٰی کا آسان نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔