دن بھر میں مٹھی بھر مقدار سے زیادہ نہ لیں ڈرائی فروٹس یوں تو ہر بچے بوڑھے جوان اور خواتین کی پسند ہیں لیکن بہت کم لوگ ان کی افادیت سے آگا ہ ہیں ۔ خواتین موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹس کی بڑی ڈش اپنی ڈائننگ ٹیبل پر سجا دیتی ہیں اور گھر کے افراد اور آنے والے مہمان ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
بادام :
بادام کو ڈرائی فروٹس کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے ۔ بادام خوب چبا چبا کر کھانا چاہیے ، اگر بادام کی چھ یا سات گریاں رات کو پانی میں بھگودی جائیں اور صبح نہار منہ چھیل کر کھائی تو معدے کے ساتھ ساتھ آنکھوں اور دماغ کے لئے بھی مفید ہیں ۔ بادام کے ساتھ کشمش کا استعمال کریں ۔ کڑوے بادام کسی صورت نہ کھائیں کیونکہ ان میں ایک خاص قسم کا زہر پایاجا تا ہے جو آنکھوں کی بیماری کا باعث بنتا ہے ۔
اخروٹ :
اس میں پائے جانے والے وٹامن اور معدنی نمک سے نہ صرف مسلز مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اس سے میٹابولزم بھی تیز ہوتا ہے ۔ اخروٹ مقدار میں کم کھانے چاہئیں کیونکہ یہ گلے میں خراش اور منہ میں چھالے بننے کا مؤجب بن سکتا ہے ۔ اخروٹ کھانے کے بعد چائے پینا نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے کھانسی ہوتی ہے ۔ البتہ اخروٹ کی بھنی ہوئی گری کھانے سے کھانسی ختم ہوجاتی ہے ۔ اخروٹ کے ساتھ کشمش کا استعمال نہ کریں ۔
چلغوزہ :
یہ خصوصاً جگر اور گردوں کے لئے مفید ہے ۔ اس میں کولیسٹرول نہیں پایاجاتا ۔ چلغوزے کی تھوڑی سی مقدار لمبے عرصے تک وزن کم کرنے میں معاون ہے ۔ چلغوزہ ہمیشہ کھانے کے بعد استعمال کریں ورنہ بھوک ختم ہوجائے گی ۔یہ بھی یاد رکھیں کہ بیس گرام سے زائد چلغوزے کھانے سے سر اور جسم کے مختلف حصوں میں درد ہو سکتا ہے ۔
کاجو :
کاپر ، میگنیشیم اور نہ جمنے والی چکنائی کی وجہ سے کاجو کو ہر عمر اور جنس کے افراد کیلئے بہت موزوں تصور کیا جا تا ہے ۔ دیگر ڈرائی فروٹس کے برعکس کاجو کا چھلکا ذرا زہریلا ہوتا ہے ، اس لئے اس کا چھلکا اُتار کر کھایا جاتا ہے ۔ ریشہ خراش ، پھٹی ہوئی ایڑیوں اور اینٹی فنگل ٹریٹمنٹس میں استعمال کرسکتی ہیں ۔ ایسی خواتین جنہیں زیادہ پسینہ آتا ہواُن کے لئے کاجو نقصان دہ ہے ۔
پستہ :
لو بلڈ پریشر اور دل دماغ کے لئے نہایت مفید ہے ۔ پورے دن میں مٹھی بھر پستہ کھانے سے اینٹی آکسیڈنٹس ، منرلز ، وٹامنز اور پروٹین کی مطلوبہ مقدار حاصل ہوجاتی ہے ۔ عام طور پر پستے سے کھانسی کا علاج کیا جاتا ہے ، تاہم اگر یہ مطلوبہ مقدار سے کھایا جائے تو کھانسی کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔
مونگ :
مونگ پھلی وزن میں اضافہ کا باعث بنتی ہے تاہم مونگ پھلی کی افادیت بڑھانے کے لئے ساتھ گڑ کا استعمال بھی کریں ۔ مونگ پھلی کے اندر کا سرخ چھلکا اُتار کر کھانا چاہیے ۔ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ مونگ پھلی کھانسی کا موجب ہے حالانکہ اس کی وجہ کچی مونگ پھلی ہوتی ہے ۔
Dry fruits do have out of the ordinary benefits for health. Generally, dry fruits are healthful for every old, child, youth and girls but today, we are telling some exclusive benefits particularly for women. Very few of us know that how beneficial some dry fruits are especially for women.
Always in the arrival of winters, women serve various dry fruits on dining tables before family members and guests.
KFoods.com is describing particular dry fruits with their exclusive benefits to women's health.
Following fruits are discussed in this article along their advantages in Urdu:
- Almonds - Badam
- Walnuts - Akhrot
- Pine Nuts - Chilgoza
- Cashew Nuts - Kaju
- Pistachio - Pista
- Peanuts - Mong Phali
Tags: Benefits of Dry-Fruits Khushk Mewe Ke Faide
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dry Fruits Benefits For Women and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dry Fruits Benefits For Women to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.