وہ میرا کزن ہے۔۔ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی جنید خان اور ارسلان نصیر سے مشابہت! اداکاروں نے کیا کہا؟

NYC Mayor Zohran Mamdani Look Alike Junaid Khan And Arsalan Naseer

نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے! 34 سالہ یہ باصلاحیت نوجوان بھارتی نژاد مسلمان سیاستدان ہیں جنہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا — اور نوجوان ووٹرز کے زبردست اعتماد کے ساتھ کامیابی حاصل کی، باوجود اس کے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے سخت مخالف تھے۔

دنیا بھر کے مسلمان اس تاریخی جیت پر خوشی منا رہے ہیں، لیکن پاکستان میں ظہران ممدانی کسی اور ہی وجہ سے چرچا میں ہیں — ان کی شکل حیرت انگیز طور پر پاکستانی اداکار و گلوکار جنید خان سے ملتی ہے، جبکہ کچھ لوگوں نے انہیں ارسلان نصیر سے بھی ملایا۔

ایک پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے، جس میں کہا گیا تھا کہ ممدانی کی شکل ڈرامہ کم ظرف کے اداکار جنید سے حیرت انگیز حد تک ملتی ہے، جنید نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "امید ہے اب نیویارک جا کر کچھ وی آئی پی ٹریٹمنٹ تو ضرور ملے گا۔"

اسی طرح ارسلان نے بھی ممدانی سے اپنی مشابہت پر ہلکے پھلکے طنزیہ انداز میں ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا، "ہاں بھائی، سچ ہے، وہ میرا کزن ہی ہے۔"

سوشل میڈیا پر ممدانی کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہی پاکستانی صارفین نے ان کی مشابہت پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔

کسی نے کہا، یہ تو جنید خان کی فوٹو کاپی لگ رہے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا، بھائی! یہ تو کال بینڈ والے جنید خان ہیں بس امریکی ورژن۔

ایک اور نے مزاحیہ انداز میں کہا، یہ جنید خان اور پنکج تریپاٹھی کا زبردست مکسچر ہیں۔

اب لوگ سیاسی بحث سے زیادہ اس بات پر گفتگو کر رہے ہیں کہ آیا نیویارک کے میئر کی شکل واقعی ان سے ملتی ہے یا یہ صرف سوشل میڈیا کی آنکھ کا دھوکا ہے؟

Nyc Mayor Zohran Mamdani Look Alike Junaid Khan And Arsalan Naseer

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nyc Mayor Zohran Mamdani Look Alike Junaid Khan And Arsalan Naseer and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nyc Mayor Zohran Mamdani Look Alike Junaid Khan And Arsalan Naseer to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   699 Views   |   06 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 November 2025)

وہ میرا کزن ہے۔۔ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی جنید خان اور ارسلان نصیر سے مشابہت! اداکاروں نے کیا کہا؟

وہ میرا کزن ہے۔۔ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی جنید خان اور ارسلان نصیر سے مشابہت! اداکاروں نے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ میرا کزن ہے۔۔ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی جنید خان اور ارسلان نصیر سے مشابہت! اداکاروں نے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts