اُبلتے ہوئے پانی میں کینو کے چھلکوں کو پکانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں کینو کی یہ مزیدار ریسیپی اور اس کے فائدے

کینو کا موسم ختم ہونے والا ہے اور اس وقت بازار میں سستے کینو بآسانی مل رہے ہیں ۔ اب چونکہ یہ کم رسیلے مل رہے ہیں، اس لیے کم ہی لوگ ان کو خرید رہے ہیں مگر کچھ جگہوں پر آج بھی مزیدار کینو مل رہے ہیں۔ کینو کے چھلکوں کو استعمال کے بعد سب ہی پھینک دیتے ہیں مگر کچھ لوگ ان کو مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔ کچھ ان چھلکوں کی چائے پکا کر اپنا وزن کم کرنے کی وکشش کرتے ہیں تو کچھ لوگ اس کو اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

لیکن آج یہاں آپ کو کے فوڈز میں کینو کے چھلکوں کی زبردست ریسیپی بتانے جا رہے ہیں جو ان چھلکوں کو کاٹ کر پانی میں ابالنے سے تیار کی جاتی ہے۔ شیف فیاض انصاری کی ویڈیو میں ریسیپی بنانے کا مکمل طریقہ موجود ہے۔

اجزاء:

کینو کے چھلکے
پانی
چینی
کینو کا رس
الائچی
لیموں کا رس
ناریل پاؤڈر

طریقہ:

٭ کینو کے چھلکوں کو باریک کاٹ لیں۔ ان کو دھو کر ابلتے ہوئے پانی میں اس وقت تک پکائیں جب تک کہ اُبال نہ آجائے یا چھلکے بالکل نرم نہ ہوجائیں۔
٭ جب چھلکے نرم ہو جائیں تو ان کو نکال کر ایک پلیٹ میں رکھیں۔۔
٭ ابلے ہوئے پانی کو پھینکیں نہیں بلکہ اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح شیرہ تیار کرلیں اور اس میں کینو اور لیموں کا رس شامل کرکے اچھی طرح پکالیں۔۔
٭ اب کینو کے پکے ہوئے چھلکوں کو پلیٹ میں رکھیں۔
اور اس پر چینی کا پاؤڈر اور ناریل کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور سروو کردیں۔

فائدے:

٭ جن لوگوں کا بلڈ پریشر اور شوگر کم رہتا ہے ان کے لیے یہ ایک بہترین میٹھی دوائی کے طور پر کام رکتا ہے کیونکہ اس سے شوگر اور بلڈ پریشر دونوں کنٹرول میں رہتے ہیں۔
٭ بچوں کو میٹھی ٹافیاں کھانے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن یہ ٹافیاں ان کو کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں پہنچاتیں البتہ یہ چھلکے میٹھے کی کمی بھی پوری کرتے ہیں اور جسم کو طاقت بھی پہنچاتے ہیں۔
٭ ہاضمے کے مسائل کو حل کرنے میں یہ ریسیپی خوب کارآمد ہے۔

Ubalty Huye Pani Mein Keenu

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ubalty Huye Pani Mein Keenu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ubalty Huye Pani Mein Keenu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6503 Views   |   14 Feb 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

اُبلتے ہوئے پانی میں کینو کے چھلکوں کو پکانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں کینو کی یہ مزیدار ریسیپی اور اس کے فائدے

اُبلتے ہوئے پانی میں کینو کے چھلکوں کو پکانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں کینو کی یہ مزیدار ریسیپی اور اس کے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اُبلتے ہوئے پانی میں کینو کے چھلکوں کو پکانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں کینو کی یہ مزیدار ریسیپی اور اس کے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔