تھائی رائڈ کی بیماریوں اور موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔۔۔ 6 پودے جن کو گھر میں لگا کر آپ بھی بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں

دنیا میں پودوں کی ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ اقسام ہیں جن میں پینتیس سے ستر ہزار پودوں کو دوائیاں بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کچھ ایسے پودوں کے بارے میں بتایا جائے گا جن کو گھر میں اگانے سے آپ بھی ان کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ادرک کا پودا

ادرک کو کھانے میں تو سب ہی ڈالتے ہیں کیونکہ یہ کھانے کا لطف دوبالا کردیتا ہے۔ لیکن ادرک کے طبی فوائد سے ہر کوئی واقف نہیں۔ ادرک نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور اگر ادرک کی چائے دن میں تین سے چار بار پی جائے تو یہ جسم کی فالتو چربی تیزی سے پگھلانے میں مدد کرتی ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ادرک گھر میں اگانا بہت آسان ہے۔ کسی بھی گملے یا کیاری میں ادرک مٹی میں دا دیں کچھ دن میں کونپلیں پھوٹ جائیں گی اور مٹی کے نیچے ادرک بڑی ہونے لگے گی۔

ایلوویرا

ادرک ہزاروں سالوں سے جِلد کے مسائل حل کرنے کے لئے استعمال ہوتا آرہا ہے۔ یہ کیکٹس کی ایک قسم ہے اس لئے گھر میں ایلوویرا لگانا بھی کافی آسان ہے کیونکہ اس میں بار بار پانی نہیں ڈالنا پڑتا۔ ایلوویرا دھوپ میں جلد سیاہ پڑنے اور دانے وغیرہ کم کرنے میں کافی مددگار ہے۔

روز میری

روز میری کئی سالوں سے ایک جڑی بوٹی کے طور پر استعمال ہورہی ہے۔ اس کے بہت سے فوائد میں اینٹی آسیڈینٹس ہونا شامل ہیں جو قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔ روزمیری دماغ کے لئے بھی کافی مفید ہے یہ انزائٹی اور ڈپریشن کم کرنے کے علاوہ یادداشت بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

کیمومائل

کیمومائل گرین ٹی میں باآسانی مل جاتا ہے لیکن گھر میں تازہ پتیاں توڑ کر چائے بنانے سے اچھا اور کیا ہوسکتا ہے؟ کیمومائل کی چائے سے نیند بھرپور آتی ہے اس کے علاوہ خون میں شکر کی سطح برقرار رکھتا ہے اور تھائی رائڈ کی بیماریوں اور کینسر سے بھی بچاتا ہے

لیموں

لیموں کا پودا بہت آسانی سے گھر میں لگ جاتا ہے اور سارا سال پھل دیتا ہے۔ جہاں عام طور پر تمام سٹرس پودے صرف سردیوں میں ہی پھل دیتے ہیں وہیں گھر میں لیموں اگانے سے ہم کسی بھی وقت اس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ لیموں نظامِ ہاضمہ کے علاوہ جِلد کے لئے بھی کافی اچھا ہے اور یہ گھر کی صفائی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

پودینہ

پودینہ عام طور پر گرمیوں میں تیزی سے اگتا ہے لیکن گھریلو ماحول اس کے لئے سازگار ہے۔ پودینے کی چائے دماغی تھکن کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو ٹھنڈک بخشتی ہے۔ چہرے کے دانے اور فالتو چکنائی کم ہوتی ہے۔

Thyroid Se Bachany Waly Poday

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Thyroid Se Bachany Waly Poday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Thyroid Se Bachany Waly Poday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2973 Views   |   03 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

تھائی رائڈ کی بیماریوں اور موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔۔۔ 6 پودے جن کو گھر میں لگا کر آپ بھی بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں

تھائی رائڈ کی بیماریوں اور موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔۔۔ 6 پودے جن کو گھر میں لگا کر آپ بھی بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تھائی رائڈ کی بیماریوں اور موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔۔۔ 6 پودے جن کو گھر میں لگا کر آپ بھی بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔