بچوں میں ڈائپرز کا بے جا استعمال اور اس کے شدید نقصانات

موجودہ دور میں ہرشے کو ڈسپوز ایبل بنانے یعنی ایک یا ایک سے زائد بار استعمال کرکے ضائع کردینے کا رجحان عام ہورا ہے ۔ ان اشیاء میں شیونگ ریزر، سافٹ ڈرنکس ، سیل پیک دودھ کے ڈبے اور انسانی صحت اور ماحول دشمن پولی تھین کی تھیلیاں وغیرہ شامل ہیں ۔ ڈسپوز ایبل پولی ٹھین کی تہہ سے بنی ہوئی بچوں کی نیپز اور ڈائپرز کا استعمال بھی والدین میں عام ہورہاہے ۔ متوسط اور غریب طبقے کے برعکس امیر طبقے میں ان نیپیز اور ڈائپرز کے استعمال کا رجحان بہت زیادہ ہے اس کی ایک وجہ کپڑے کی (دوبارہ استعمال ہونے والی اور ماحول دوست) نیپیز کو بار بار دھونے کی زحمت سے بچنا بھی ہے ۔

مردانہ بانجھ پن :
جرمنی میں ہونے والی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پولی تھین کی ڈسپوز ایبل ڈائپرز بچوں میں مردانہ بانجھ پن کا سبب بن رہا ہے ۔ جرمنی کی یونیورسٹی آف کیل کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے ڈائپرز استعمال کرنے والے معصوم بچوں کے خصویں کے گرد درجہ حرارت میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ان کو بچپن ہی میں مرادانہ بانجھ پن کا روگ لگا جاتا ہے ، وہ بچے جو اپنی قوت مدافعت سے پلاسٹک کی ان نیپیز اور ڈائپرز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرلیتے ہیں ، ان کا Count Spermبے حد کم رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ صاحب اولاد نہیں ہوسکتے ۔

ہمارے ملک میں گذشتہ چند سالوں سے ڈسپوز ایبل ڈائپرز کا استعمال عام ہوگیا ہے ۔ میڈیاپر ان کی بے پناہ تشہیرنے بیشتر سست اور کاہل ماؤں کو ان کا عادی بنادیاہے ۔ اس سے قبل مائیں اپنے بچوں کے لئے سوتی کپڑے کی نیپیز استعمال کرتیں تھیں جو نہ صرف سستی تھیں بلکہ دوبارہ استعمال کے قابل بھی ہوتی تھیں ۔
کپڑے کی یہ نیپیز بچوں کی صحت اور قدرتی ماحول کے لئے کسی قسم کے کوئی مسائل پیدا نہیں کرتی تھیں ۔ رفع حاجت کے فوراً بعد کپڑے کی ان نیپیز سے گیلا پن محسوس ہوتا تھا مگر پلاسٹک کے ڈائپر میں ایسا نہیں ہوتا جب تک کہ ان کو کھول کر دیکھانہ جائے ۔ مہنگی ہونے کی وجہ سے اکثر والدین ان ڈائپرز اور نیپیز کو ایک بار بچے باندھنے کے بعد گھنٹوں دیکھنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے بچوں کے نازک اور حساس اعضاء سے گھنٹوں غلاظت کا تھیلا بندھا رہتا ہے جو بچوں میں نازک اعضاء کے گرد خارش کے مرض ایک اہم سبب ہے ۔

پلاسٹک کی یہ نیپیز اور ڈائپرز بچوں کی جلد کے لئے کس قدر نقصان دہ ہیں ، اس کے لئے آپ کو کسی ڈاکٹر یا چائلڈ اسپشلسٹ کے پاس جانے کی قطعی ضرورت نہیں ، سردیوں میں تین گھنٹے اور گرمیوں میں صرف دو گھنٹے تک اپنے نو نہال کو پلاسٹک کی ڈائپرذ باندھیں اور پھر بچے کی جلد کو غور سے مشاہدہ کرکے دیکھیں ، آپ کو بچے کی جلد گہری سرخ دکھائی دے گی ۔ نادانستگی میں بچوں کی نازک اور حساس جلد پر اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا ۔

تو آئیے آج سے عہد کریں کہ آئندہ اپنے بچوں کو کپڑے کی نیپیاں بنا کر پہنائیں گے اور حتی الامکان کوشش کریں گے کہ پلاسٹک سے بنے نیپیز اور ڈائپرز سے بچیں گے ۔

To stay at ease, every mother wants to use diapers for their kids; but let us disclose some really dangerous side effects of using diapers. At this time, every thing is being prepared for single use (disposable), use it once and then dispose. Shaving razors, soft drink cans, sealed milk packs and even anti-environment polythene bags.

All mothers must know that disposed polythene bags are being used for making children diapers and nappies. Now you can determine yourself the risks involved in using cloth vs disposable diapers. You have to wash cloth diapers but imagine the quality of these polythene-made disposable diapers that you are going to put on your kids.

Explore more in this article and reveal the eye opening risks and effects of disposable diapers.

Tags: Disposable Diapers Are Bad Diaper Ke Nuqsanat

Diaper Side Effects

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Diaper Side Effects and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Diaper Side Effects to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   29549 Views   |   13 Feb 2016
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Nice information. Would be careful about that for my kids.

  • Javeed Khan, ajmanuae

very thoughtful for mothers. New mothers are not aware of deep knowledge of such issues and they do what they think is better . Read the tips given here and care your baby. please.

  • Anjum Amir,

بچوں میں ڈائپرز کا بے جا استعمال اور اس کے شدید نقصانات

بچوں میں ڈائپرز کا بے جا استعمال اور اس کے شدید نقصانات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں میں ڈائپرز کا بے جا استعمال اور اس کے شدید نقصانات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔