وہ 5 میٹھے پھل جو شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند

ذیابیطس میں مبتلا افراد اپنے کھانے پینے کے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط برتتے ہیں۔ جہاں ذیابیطس کے مریض میٹھا کھانے سے پرہیز کرتے ہیں، وہیں انہیں مشروبات کے استعمال سے بھی منع کیا جاتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے 42 کروڑ50 لاکھ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔ آم، چیکو اور تربوز ایسے پھل ہیں جن کے فوائد تو بہت ہیں، تاہم ان میں شوگر بھی کافی زیادہ موجود ہوتی ہے۔لیکن اچھی بات یہ ہے کہ چند پھل ایسے بھی ہیں جن کو ذیابیطس میں مبتلا افراد باآسانی کھاسکتے ہیں اور انہیں شوگر کے حوالے سے پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

کیوی

کیوی نہایت مزیدار پھل ہے، جس میں وٹامن اے اور سی دونوں موجود ہیں، کیوی خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتے۔

آڑو

آڑو کو سلاد میں بھی کھایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ذیابیطس میں مبتلا افراد اسے بغیر کسی فکر کے کھا سکتے ہیں۔

سنگترا

سنگترے کو بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدے مند پھل کہا جاتا ہے، اس میں فائبر، وٹامن سی، پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔

سیب

روزانہ ایک سیب ذیابیطس میں مبتلا افراد کو کھانا چاہیے، اس میں فائبر موجود ہوتا ہے، جبکہ اس سے نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔

امرود

امرود میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہے، یہ بلڈ میں شوگر کو بڑھنے نہیں دیتے اور ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔

Sugar Ke Mareezon Ke Liye Phal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Ke Mareezon Ke Liye Phal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Ke Mareezon Ke Liye Phal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shafqat  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2930 Views   |   20 Jan 2022
About the Author:

Shafqat is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shafqat is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

وہ 5 میٹھے پھل جو شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند

وہ 5 میٹھے پھل جو شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ 5 میٹھے پھل جو شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔