دل کی بیماریوں سے لڑنے سے بڑھاپے کو روکنے تک۔۔ ہفتے میں 2 بار مچھلی کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیں مچھلی اور جھینگے کھانے کے بے شمار فائدے

سردی کے موسم میں سی فوڈ کا استعمال بڑھ جاتا ہے کیوں کہ یہ نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہوتے ہیں بلکہ جسم کو حرارت اور قوت بھی بخخشتے ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ان کے ایسے فائدے بتائیں گے جنھیں جان کر آپ بھی ان کا استعمال بڑھا دیں گے۔

پھیپھڑوں کی حفاظت کے لئے مچھلی ضرور کھائیں

اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم شاہ نذیر نے بتایا کہ نوجوانوں کو اپنے پھیپھڑوں کو مضبوط بنانے کے لئے مچھلی لازمی کھانی چاہیے خاص طور پر سردی کے موسم میں کیوں کہ یہ پھیپھڑوں کو طاقت بخش کر کھانسی وغیرہ کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔

مچھلی کی غذائیت

مچھلی کی غذائیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مچھلیوں میں فاسفورس، کیلشئیم، معدنیات، زنک، آئرن، میگنیشیم، آئیوڈین، پوٹاشیم اور اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں۔

مچھلیوں کے دیگر فائدے

حکیم شاہ نذیر کا کہنا تھا کہ مچھلی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں سے سے سردیوں میں ہونے والی مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی آنکھوں، ناخن، جلد اور بالوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے اور ان کی چمک کو بڑھاتی ہے۔ بنگلہ دیشی خواتین کے موٹے سیاہ بالوں کا راز بھی کثرت سے مچھلی کے استعمال میں پوشیدہ ہے۔ اس کے علاوہ دل کے امراض سے بچاتی ہے اور جھریوں اور بڑھاپے کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے۔

کون سی مچھلیاں کھائیں؟

حکیم شاہ نذیر کا کہنا تھا کہ اس موسم میں پلہ مھلی ک علاوہ رہو، بام، ٹرائوٹ، سنگھاڑا، گلگاف، تھیلہ، سلور اور مشاہیر مچھلی کھانی چاہئیں۔

جھینگے کے فوائد

جھینگے کے حوالے سے حکیم شاہ نذیر کا کہنا تھا کہ ان میں کولیسٹرول کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اس لئے بڑی عمر کے افراد یا ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریض اپنے ڈاکٹر سے مشوے کے بعد ہی ان کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ جھینگوں میں سلینیم کینسر کے خلیات بننے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ ان میں بھی اومیگا تھری موجود ہوتا ہے جو دل کو قوت بخشتا ہے اور مختلف بیماریوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مچھلی کا زائد استعمال خطرناک

امریکہ کے امراض قلب پر تحقیق کرنے والے ادارے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ہفتے میں 2 بار کل 200 سے 250 گرام تک مچھلی کھانا جسمانی طور پر ضروری ہے البتہ اس سے زائد مقدار لینا خطرناک بھی ہوسکتا ہے کیوں کہ اس سے جسم میں مرکری بننے لگتا ہے۔

Machli Khane Ke Be Shumar Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Machli Khane Ke Be Shumar Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machli Khane Ke Be Shumar Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2118 Views   |   27 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

دل کی بیماریوں سے لڑنے سے بڑھاپے کو روکنے تک۔۔ ہفتے میں 2 بار مچھلی کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیں مچھلی اور جھینگے کھانے کے بے شمار فائدے

دل کی بیماریوں سے لڑنے سے بڑھاپے کو روکنے تک۔۔ ہفتے میں 2 بار مچھلی کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیں مچھلی اور جھینگے کھانے کے بے شمار فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دل کی بیماریوں سے لڑنے سے بڑھاپے کو روکنے تک۔۔ ہفتے میں 2 بار مچھلی کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیں مچھلی اور جھینگے کھانے کے بے شمار فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔