سلائی مشین کا اگر ٹانکہ ٹاپ مار رہا ہے تو پریشان نہ ہوں گھر بیٹھے خود مشین کو ٹھیک کریں

سلائی مشین عورتوں کی وہ سہیلی ہوتی ہے جو ان کے فارغ وقت کی دوست ہونے کے ساتھ ساتھ مجبوری کے عالم میں ان کے روزگار کا وسیلہ بھی بن جاتی ہے ۔مگر جو خواتین سلائی مشین پر سلائی کرتی ہیں وہ اس وقت بڑی مشکل میں گرفتار ہو جاتی ہیں جب سلائی مشین کا ٹانکہ خراب ہو جاتا ہے یا وہ بار بار ٹاپ مارنے لگتا ہے

ایسے حالات میں یہ خواتین دوسروں کے آسرے پر مجبور ہو جاتی ہیں کہ کس کی مدد سے اس مشین کو اٹھا کر مشین والے تک لے جائیں اور اگر مشین والا فراڈیا ہو تو بھاری رقم کے عوض اس سے مشین صحیح کروائيں

مشین کا ٹانکہ خود درست کریں

آج ہم اپنی ان بہنوں کو مشین کے ٹانکے کو درست کرنے کے وہ طریقے بتائيں گے جس کی مددسے وہ گھر بیٹھے بھی اپنی مشین خود ٹھیک کر سکتی ہیں

مشین میں ٹانکہ ٹاپ مارنے کی وجہ

اگر آپ کی مشین میں سلائی کے دوران ٹانکہ درست انداز میں نہیں آرہا ہے اور بیچ بیچ میں سلائی رہ رہی ہے جس کو ٹاپ مارنا بھی کہتے ہیں تو اس کی وجہ شٹل میں خرابی ہو سکتی ہے ۔

اس کو گھر پر ہی درست کرنے کے لیۓ مشین کو الٹا کر دیں اور اس کے نیچے موجود شٹل کو غور سے دیکھیں اگر مشین کو ہلکا ہلکا چلانے پر شٹل کی پھرکی میں موجود دھاگہ گول گھوم کر اوپر کی طرف آرہا ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ شٹل ٹھیک کام کر رہا ہے

شٹل کا ڈھیلا ہونا

لیکن اگر دھاگہ کسی طرف پھنس رہا ہے تو یہ ٹانکے میں ٹاپ کا سبب بن سکتا ہے ۔ اس وجہ سے جس جگہ دھاگہ پھنس رہا ہواس کو ٹھیک کرنا ضروری ہے ۔ اس کے بعد شٹل میں سے پھرکی نکال کر دیکھیں بعض اوقات زیادہ استعمال کے سبب شٹل ڈھیلا ہو جاتا ہے اور دھاگہ تیزی سے نکلنے لگتا ہے جو ٹانکے میں ٹاپ مارنے کا سبب بن سکتا ہے اس وجہ سے شٹل میں موجود اسکرو کو اس حد تک ٹائٹ کریں کہ اس میں موجود پھرکی سے نکلنے والے دھاگے کی چال ختم ہو جاۓ ۔ عام طور پر اس کو ٹھیک کرنے پر مشین کے ٹانکے کا ٹاپ ختم ہو جاتا ہے ۔

شٹل کی کورنگ

اگر شٹل کے اسکرو ٹائٹ کرنے سے بھی مشین کا ٹانکہ درست نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اب آپ کو مشین کے شٹل کی کورنگ چیک کرنی ہو گی جس کو کھولنے کےلیۓ مشین کو جب الٹا کریں گی تو جس جگہ شٹل فٹ ہوتا ہے وہاں دو اسکرو لگے نظر آئيں گے ان کو کھول لیں اور شٹل کی کورنگ کو باہر نکال لیں

سلائی کے دوران شٹل کے کور میں بچے کچھے دھاگے پھنس جاتے ہیں ۔ یہ دھاگے بھی مشین کے ٹانکے کو خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں اس وجہ سے شٹل کے کور کو کھول کر اس کی کسی برش سے صفائی کریں اور اس کو دوبارہ فٹ کر دیں

شٹل کی کورنگ فٹ کرتے ہوۓ احتیاط

شٹل کے کور کو دوبارہ فٹ کرتے ہوۓ مشین کو چلا کر دیکھیں اور یہ چیک کریں کہ سوئی شٹل کے اندر تک جا رہی ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ شٹل کا کور ٹھیک فٹ ہوا ہے اگر سوئی اندر تک نہ جاۓ تو اس کا مطلب ہے کہ شٹل کے کور کو دوبارہ سے نکال کر فٹ کریں

ان طریقوں کو آزمانے سے امید ہے کہ آپ اپنی مشین کے ٹانکے کو خود درست کرنے میں کامیاب ہو جائيں گی.

Agar Tanka Top Mar Raha Hai To

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Agar Tanka Top Mar Raha Hai To and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Agar Tanka Top Mar Raha Hai To to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6777 Views   |   06 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سلائی مشین کا اگر ٹانکہ ٹاپ مار رہا ہے تو پریشان نہ ہوں گھر بیٹھے خود مشین کو ٹھیک کریں

سلائی مشین کا اگر ٹانکہ ٹاپ مار رہا ہے تو پریشان نہ ہوں گھر بیٹھے خود مشین کو ٹھیک کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلائی مشین کا اگر ٹانکہ ٹاپ مار رہا ہے تو پریشان نہ ہوں گھر بیٹھے خود مشین کو ٹھیک کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔