کمرکس کیا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم میں کی تبدیلی آتی ہے؟ جانیئے کمرکس کے وہ فوائد جو آپ کو بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور کر دیں گے

کمرکس کیا ہے بہت سے لوگوں نے نہ ہی اس کا استعمال کیا ہوگا اور نہ ہی کبھی اس کا نام سُنا ہوگا، لیکن جو اس کا استعمال کر چکے ہوں گے وہ اس کے حیرت انگیز فوائد سے بخوبی واقف ہوں گے۔
کمرکس دراصل ایک جڑی بوٹی ہے اور آج ہم آپ کو اس فائدے مند جڑی بوٹی یعنی ”کمرکس” کے بارے میں بتائیں گے اور آپ کو اس کا طریقہ استعمال بھی بتائیں گے، تاکہ آپ کو استعمال کا طریقہ بھی معلوم ہو جائے اور آپ بھی اسے استعمال کر کے مستفید ہو سکیں۔

• کمرکس کی غذائیت

کمرکس میں بہترین قسم کے فولٹ ایسڈ کی مقدار پائی جاتی ہے ساتھ ہی اس میں کاربس، میگنیشئم، وٹامن اے، کے اور پوٹاشئیم بھی پایا جاتا ہے جو اس کو مختلف مسائل کے حل میں مفید بناتی ہے۔

کمرکس کے حیرت انگیز فوائد

• کھانسی میں مفید

اگر کمرکس کے فوائد کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ کھانسی اور بلغم دور کرنے کے لئے بےحد مفید ہے اگر آپ کو کھانسی اور بلغم کی شکایت ہے تو آپ کمرکس کا استعمال کریں اس سے آپ کو بہت آرام ملے گا۔

• پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ

کمرکس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے اور اس کے اسی ذائقہ کی وجہ سے یہ پیٹ کے کیڑوں کو نکالنے میں مفید ہے تو اگر گھر میں کسی کے بھی پیٹ میں کیڑے ہیں تو اس کا استعمال لازمی کروائیں۔

• شوگر متوازن کرے

شوگر کے مریض کمرکس کے پتے استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ شوگر لیول کو کنٹرول کرکے جسم میں انسولین کی مقدار کو بھی بڑھنے نہیں دیتا اور اس کا ترش ذائقہ خون سے شوگر لیول کو گِرا کر متوازن بناتا ہے۔

• درد دور کرنے میں مفید

اگر آپ کے جسم میں کہیں بھی درد ہو تو آپ بس کمرکس کا استعمال کریں اس سے پٹھے بھی مضبوط ہوں گے اور آپ کی صحت بھی بہتر ہوگی ساتھ ہی آپ کی ہڈیاں بھی مضبوط ہوجائیں گی۔
زچگی کے بعد عورت کو بھی اس جڑی بوٹی کا حلوہ بنا کر کھلایا جائے تو کمر اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور کمر درد کا خاتمہ ہوتا ہے۔

کمرکس استعمال کرنے کا طریقہ

کمرکس کو استعمال کرنے کا میٹھا سا طریقہ یہ ہے کہ اس کی برفی بنا لی جائے جس کو بنانے کے لئے آپ کو آسان سی ترکیب ہم بتانے جا رہے ہیں۔

کمرکس کی برفی بنانے کا طریقہ

• ایک سو پچاس گرام یا اپنی مرضی کے مطابق کمرکس کو اچھی طرح پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
• اب ایک پتیلی میں اس پاؤڈر کو ڈالیں اور خوب بھونیں۔
• پھر اس میں ایک کلو دودھ ڈالیں اور جب تک پکائیں کہ اس کا رنگ ہلکا نہ ہوجائے۔
• پھر اس میں آدھا چمچ گھی اور چینی شامل کرکے بھونیں چینی کی جگہ گُڑ بھی ڈالا جا سکتا ہے۔
• کچھ دیر اس کو خوب بھونیں اور چمچ ہلاتی جائیں۔
• اب آپ دیکھیں گی کہ یہ سخت سا ہونے لگے گا۔
• اب اس کو ایک بڑی پلیٹ میں رکھیں اور پھیلا کر نیم ٹھنڈا کریں۔
• اس کے بعد آپ اس کو چھری کی مدد سے برفی نما کاٹ لیں۔
• لیجئیے اب یہ میٹھا شوگر نہیں بڑھائے گا اور آپ کا درد بھی بھاگ جائے گا۔

Kamarkas Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kamarkas Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kamarkas Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   29533 Views   |   09 Jan 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

  • ,

کمرکس کیا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم میں کی تبدیلی آتی ہے؟ جانیئے کمرکس کے وہ فوائد جو آپ کو بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور کر دیں گے

کمرکس کیا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم میں کی تبدیلی آتی ہے؟ جانیئے کمرکس کے وہ فوائد جو آپ کو بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور کر دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمرکس کیا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم میں کی تبدیلی آتی ہے؟ جانیئے کمرکس کے وہ فوائد جو آپ کو بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور کر دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔