Shahrukh Khan Ke Walid Ne Unhe Kashmir Jane Se Mana Kyu Kiya
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ، رومانس کے کنگ اور دنیا بھر کے دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک ایسا راز بیان کیا جس نے مداحوں کی آنکھیں نم کر دیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مشہور ریئلٹی شو کون بنے گا کروڑ پتی، کے ایک جذباتی لمحے میں شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کی ایک ایسی کہانی سنائی جو شاید ہی کسی کو معلوم ہو۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ، انہوں نے برسوں تک مقبوضہ کشمیر جانے سے خود کو روکے رکھا — اور اس کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ ایک ادھورا وعدہ تھا۔ ان کے والد، جو خود ایک حساس دل اور گہری سوچ رکھنے والے شخص تھے، شاہ رخ سے کہا کرتے تھے؛
"زندگی میں تین جگہیں ضرور دیکھنا استنبول، روم اور کشمیر۔۔ لیکن یاد رکھنا، کشمیر صرف میرے ساتھ دیکھنا۔"
بدقسمتی سے، وہ وقت کبھی آیا ہی نہیں۔ شاہ رخ کے والد دنیا سے رخصت ہو گئے اور بیٹے کا خواب، ایک ان کہی اداسی کے ساتھ، دل میں کہیں دفن ہوگیا۔
شاہ رخ نے کہا کہ انہوں نے دنیا کے کئی حسین مقامات دیکھے، لاتعداد بار دوستوں اور خاندان والوں نے کشمیر جانے کو کہا، مگر وہ ہمیشہ ایک جملے کی زنجیر میں بندھے رہے، کشمیر میرے ابو کے بغیر نہیں۔
پھر زندگی نے ایک نیا موڑ لیا۔ معروف فلم ساز یش چوپڑا نے انہیں کشمیر میں شوٹنگ کی پیشکش کی۔ پہلے تو شاہ رخ نے منع کر دیا، لیکن پھر سوچا، "اگر ابو کے بعد کسی کے ساتھ کشمیر جا سکتا ہوں تو وہ یش جی ہی ہو سکتے ہیں۔"
جب وہ کشمیر کی سرزمین کے قریب پہنچے، تو ان کے دل میں ایک ناقابلِ بیان روحانی کیفیت جاگ اُٹھی۔ جیسے برسوں سے دبی ہوئی کوئی خواہش، کوئی محبت، کوئی یاد اب پوری ہونے جا رہی ہو۔
شاہ رخ نے بتایا، "وہ لمحہ، جب میں پہلی بار کشمیر پہنچا۔۔۔ میری زندگی کا سب سے خوبصورت تجربہ بن گیا۔"
کبھی کبھی، کچھ مقامات صرف مناظر نہیں ہوتے، وہ دل سے جڑے ہوتے ہیں۔ جیسے شاہ رخ کے لیے کشمیر۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahrukh Khan Ke Walid Ne Unhe Kashmir Jane Se Mana Kyu Kiya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahrukh Khan Ke Walid Ne Unhe Kashmir Jane Se Mana Kyu Kiya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.