سونف کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے

سونف ایک خوشبودار بیج ہے جس کو ہم مختلف کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جس کے استعمال سے ہمارے کھانے بھی خوشبودار بن جاتے ہیں۔ دراصل یہ ایک ترکاری جسے ہم سویا کا نام دیتے ہیں اس کا بیج ہے۔ سویا کی پتیاں پکانے کے کام آتی ہیں۔ قدیم یونانی لوگ اس کا استعمال بہت زیادہ کرتے تھے لیکن جدید دور میں ابھی ہم سونف کے فوائد سے انکار نہیں کر سکتے۔ خوشبو دار ہونے کی وجہ سے سونف کا استعمال پان میں کیا جاتا ہے جس سے منہ کی بدبو بھی ختم ہو جاتی ہے۔اور پان کا ذائقہ بھی دوبالا ہو جاتا ہے۔ سونف کے فوائد اگر آپ کو معلوم ہیں تو شاید یہ سب فوائد آپ ایک مرتبہ پھر سے جان کر اپنی خوراک میں اسکو شامل کرنا شروع کردیں۔

اب ہم طبعی لحاظ سے سونف کے فوائد دیکھتے ہیں:
٭سونف کھانا جلد ہضم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔
٭سونف پیٹ کے درد میں مفید ہے اس کے کھانے سے پیٹ صاف ہو جاتا ہے۔
٭بینائی کو تیز کرتی ہے۔
٭سونف موٹاپے کو کم کرنے میں مددگار ہے۔
٭زکام کی صورت میں سونف کے ساتھ لونگ پانی میں ابال کر پیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔
٭کان کے درد میں روغن سونف نیم گرم کر کے کان میں ڈالنے سے آرام مل جاتا ہے۔
٭سونف کا جوشاندہ پیٹ کے مروڑ ،ریاح اور قبض کو ختم کرتا ہے۔
٭ایسی مائیں جن کو دودھ کم آتا ہو اگر پانی میں سونف ملا کر پلایا جائے تو دودھ بڑھ جاتا ہے۔
٭عرق سونف جوڑوں کے دردوں اور سوجن میں مفید ہے۔
٭موٹاپے کا شکار عورتیں روغن سونف کو متاثرہ جگہ پر مالش کریں جس سے چربی کم ہو گی۔
٭عرق سونف لیکوریا میں بھی فائدہ مند ہے۔
سونف کے فوائد ابھی ختم نہیں ہوئے بلکہ اس کے بیشمار فوائد ہیں
٭ بہرہ پن اور کانوں کے زخموں میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
٭ کمزوری دماغ میں سونف کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
٭ گردے کی پتھری میں سونف کا استعمال فائدہ مند ہے۔
٭ جگر کی کمزوری میں بھی فائدہ دیتی ہے۔
٭اگر مثانے کا ورم ہو تو سونف کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭دانت درد میں بھی سونف کا استعمال کیا جاتا ہے۔
٭سونف کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔
٭ عورتوں میں حیض کی بے قاعدگی میں سونف کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
٭سینے کی جلن میں سونف کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔

سونف کے فوائد جان کر تھوڑی سی احتیاط بھی کرلیں اور استعمال اپنے مرض کے مطابق کے کریں:
احتیاطی تدابیر:
٭حاملہ عورتیں سونف کا استعمال ہر گز نہ کریں۔
٭۶ سال سے کم عمر کے بچوں کو روغن سونف استعمال نہ کروائیں۔
٭مرگی کے مریض بھی اس سے اجتناب کریں۔
٭سونف یا اس کی پتیاں زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں اس سے نشہ ہو سکتا ہے۔

Saunf Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Saunf Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saunf Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13606 Views   |   04 Sep 2023
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سونف کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے

سونف کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونف کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔