سردرر کیوں ہوتا ہے؟ اس کو ختم کرنے کے چند آسان نسخے جانیں

سردرد سننے میں بہت عام ہے کیونکہ بچے ہوں یا بڑے سب کو آجکل ہر دوسرے دن سر درد کی شکایت رہتی ہے۔ لیکن اگر آپ غور کریں تو سر درد کوئی مسئلہ نہیں ہے اس کی کئی ایک وجوہات ہوسکتی ہیں جو شروع میں ہمیں معلوم نہیں چلتی لیکن جب پتہ چلتا ہے تو یقیناً بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

وجوہات:
• سر درد دماغی تناؤ، ڈپریشن اور زیادہ سوچنے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
• تھکان اور مستقل دماغ کے چلنے سے بھی سر درد ہوتا ہے اس لئے دن میں کچھ وقت آرام کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔
• مستقل سر درد رہنے کی وجہ فالج بھی ہوتا ہے جوکہ فوری نہ ہو تو اچانک آپ پر حملہ کرتا ہے۔
• بخار میں بھی اکثر سردرد کی تکلیف ہوجاتی ہے۔
• ناک بند ہونے کی وجہ سے بھی سر درد ہوتا ہے۔
• جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے بھی سردر کی شکایت ہوجاتی ہے اور چکر آنے لگتے ہیں۔
• موسم اور ہوا کے دباؤ میں تبدیلی کی وجہ بھی سر درد کی شکایت کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے۔
• چائے اور کافی کا زیادہ استعمال اب لوگوں کی عادت بن گئی ہے اور جب یہ دونوں چیزیں نہ ملیں تو سر درد لازمی بڑھنے لگتا ہے۔

سر درد کو ختم کرنے کے گھریلو نسخے:
سر درد کئی ایک طرح سے ختم کیا جاسکتا ہے جس میں چند یہ ہیں:
• ایک گلاس سادہ پانی پیئیں اور لمبے سانس لیں چلیں پھریں۔
• پیپرمنٹ آئل کی مالش سردر سے نجات کا ایک اہم نسخہ ہے۔
• کھانے میں ادرک کا استعمال بڑھا دیں اس سے بھی آپ کو سر کر درد میں فائدہ ہوگا۔
• ماتھے پر ادرک ملے نیم گرم پانی کی مالش کرنے سے بھی درد ختم ہو جاتا ہے ۔
• سیب کے سرکے کو گرم کرکے اس کی بھاپ لیں یہ دماغ کے پٹھوں کو آرام پہنچانے میں آپ کی مدد کرے گا۔
• سونف کو چبانے سے بھی سر درد میں راحت ملتی ہے۔

Sardard Kiyun Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardard Kiyun Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardard Kiyun Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   13146 Views   |   07 Sep 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

3

  • ,

سردرر کیوں ہوتا ہے؟ اس کو ختم کرنے کے چند آسان نسخے جانیں

سردرر کیوں ہوتا ہے؟ اس کو ختم کرنے کے چند آسان نسخے جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردرر کیوں ہوتا ہے؟ اس کو ختم کرنے کے چند آسان نسخے جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔