پہلے میں ایک ڈری ہوئی بچی تھی اور اب۔۔ نادیہ جمیل کی پوسٹ پر ثانیہ مرزا کا چونکا دینے والا جواب وائرل

“یہاں تک پہنچنے میں بہت وقت لگا لیکن یقیناً میں خوش نصیب یوں جو ہر دکھ اور تکلیف سے گزر کر آج پر اعتماد ہوں۔ ہر بچہ اہمیت رکھتا ہے۔ میں اپنے اندر کے بچے سمیت ہر اس بچے کو خوشی اور تحفظ دینے کی ذمہ دار ہوں جسے میں دے سکتی ہوں“

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کے جنھوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی زندگی کی سچائیوں پر بات کی۔ نادیہ جمیل لکھتی ہیں کہ “میری زندگی کی تکالیف تب تک جاری رہیں جب تک میں نے یہ نہیں سیکھ لیا کہ کیسے اپنی عزت کرنی ہے اور کیسے خود سے محبت کرنی ہے۔ ہمیں اس بچے کی دیکھ بھال بھی کرنی ہے جو ہمارے اندر کھو چکا ہے۔ “

نادیہ جمیل کی اس پوسٹ کو جہاں کئی لوگوں نے سراہا وہیں معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں۔ ثانیہ نے نادیہ کی پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ حقیقت میں متاثر کن شخصیت ہیں، میں آپ کو فالو کررہی ہوں، آپ جو بھی کرتی ہیں میں آپ کو دیکھتی ہوں“

واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں لاہور میں کم سن ملازمہ رضوانہ پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جبکہ وہ یہ انکشاف بھی کرچکی ہیں کہ بچپن میں ان کے ساتھ بھی جنسی استحصال ہوچکا ہے۔ نادیہ جمیل کینسر سروائیور بھی ہیں۔

Sania Mirza Nay Nadia Jameel Say Mutasir Ho Kar Kya Kaha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sania Mirza Nay Nadia Jameel Say Mutasir Ho Kar Kya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sania Mirza Nay Nadia Jameel Say Mutasir Ho Kar Kya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1839 Views   |   13 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

پہلے میں ایک ڈری ہوئی بچی تھی اور اب۔۔ نادیہ جمیل کی پوسٹ پر ثانیہ مرزا کا چونکا دینے والا جواب وائرل

پہلے میں ایک ڈری ہوئی بچی تھی اور اب۔۔ نادیہ جمیل کی پوسٹ پر ثانیہ مرزا کا چونکا دینے والا جواب وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلے میں ایک ڈری ہوئی بچی تھی اور اب۔۔ نادیہ جمیل کی پوسٹ پر ثانیہ مرزا کا چونکا دینے والا جواب وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔