یہ مزیداراسموتھی بنائیں اور دنوں میں اپنے وزن میں کمی لا کر سب کو حیران کردیں۔ جانیے چند دن میں اپنے جسم میں حیرت انگیز تبدیلی کیسے لائیں۔

اس وقت بازار میں وزن کم کرنے والے کئی طرح کے سپلیمنٹ آ چکے ہیں۔ لیکن اس میں زیادہ تر کے کوئی خاص نتائج سامنے نہیں آتے یا اگر نتائج ملتے بھی ہیں تو اس کے صحت پر منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے اس کا استعمال بہتر نہیں رہتا۔اسی وجہ سے لوگ اب قدرتی طریقہ علاج کی طرف لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔ تاکہ مضر اثرات سے پاک صحت مند طرز زنگی اختیار کر سکیں۔
نیچروپیتھک ڈاکٹرز جڑی بوٹیوں ،پھلوں اور سبزیوں پر کام کرتے ہیں اور اس سے ہی لوگوں کا علاج بھی کرتے ہیں۔تاکہ جسم کو توازن میں لایا جاسکے۔ یہ لوگ ایسی چیزوں پر کام کرتے ہیں کہ جس سے آپ کا جسم بغیر کسی مضرصحت اثرات سے پاک صحت مند وزن کی طرف لوٹ سکے۔
کچھ وزن کم کروانے والے ماہرین نے یہ بات بھی دیکھی ہے کہ کیلے اورادرک کی اسموتھی جسم کی فالتو چکنائی کو کاٹنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔یہاں ہم آپ کو کیلے اور ادرک سے مزیدار اسموتھی بنانا سکھائیں گے۔

کیلے اور ادرک کی اسموتھی

السی کے بیج 2 کھانے کے چمچ
بلیو بیریز(فروزن) 1 کپ
کیلا 1 عدد
ادرک (کٹی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ
پالک آدھا کپ
برف حسب ضرورت
ان سب چیزوں کو مکس کر کے بلینڈ کر لیں ۔ غذائیت سے بھرپور مزیدار اسموتھی تیار ہے۔

کیلا

کیلا پوٹاشئیم،فائبر،نیچرل شوگر،اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہے جو کہ جلد کے نکھار کے ساتھ ساتھ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے،اور بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول کرتا ہے۔

ادرک

ادرک ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور نظام انہظام پر کام کر کے خوراک کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔
اس اسموتھی کے باقاعدہ استعمال سے چند ہی دن میں آپ 2 سے 4 پاؤنڈز وزن کم کرنا شروع ہو جائیں گے۔

Banana Ginger Smoothie To Help Burn Stomach Fat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Banana Ginger Smoothie To Help Burn Stomach Fat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Banana Ginger Smoothie To Help Burn Stomach Fat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2610 Views   |   02 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یہ مزیداراسموتھی بنائیں اور دنوں میں اپنے وزن میں کمی لا کر سب کو حیران کردیں۔ جانیے چند دن میں اپنے جسم میں حیرت انگیز تبدیلی کیسے لائیں۔

یہ مزیداراسموتھی بنائیں اور دنوں میں اپنے وزن میں کمی لا کر سب کو حیران کردیں۔ جانیے چند دن میں اپنے جسم میں حیرت انگیز تبدیلی کیسے لائیں۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ مزیداراسموتھی بنائیں اور دنوں میں اپنے وزن میں کمی لا کر سب کو حیران کردیں۔ جانیے چند دن میں اپنے جسم میں حیرت انگیز تبدیلی کیسے لائیں۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔