7 فائدے جو آپ صرف بیر کھانے سے حاصل کرسکتے ہیں

بیر میں کیلشم ، فاسفورس اور فولاد کے علاوہ حیاتین الف ، ب اور ج کی کافی مقدارہوتی ہے ۔ ان چیزوں کے علاوہ اس میں گلوکوز بھی ہوتا ہے جو جسم کو فوری توانائی فراہم کرتاہے ۔

دست اور پیچش :
بیر نظام ہضم کے لئے مفید ہے ۔ اس کے استعمال سے معدے اور آنتوں کی کمزوری دور ہوجاتی ہے ۔ بیر کو بھون کر دست اور پیچش کی شکایت میں استعمال کراتے ہیں ۔ا س کے علاو ہ جنگلی بیر کی جڑ بارہ گرام اور کالی مرچ سات عدد پانی میں پیس کر دن میں تین بار پلانے سے پیچش اور مروذ دور ہوجاتی ہے ۔
سوکھے ہوئے بیر کھانے سے بھی دست بند ہوجاتے ہیں ۔

آنتوں کے کیڑے :
بعض اوقات بچوں اور بڑوں کی آنتوں میں کیڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب رہتی ہے ۔ ان کیڑوں کو خارج کرنے کے لیے بیروں کو کچل کر ان کا پانی 24گرام سے 128گرام تک کی مقدار میں پلانا مفید ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال سے کیڑے خارج ہوجاتے ہیں ۔

خون کی صفائی :
بیر کے استعمال سے خون صاف ہوتا ہے اور اس کے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں ۔ روزانہ آٹھ دس بیر کھانے سے چہرے کے داغ دھبے صاف ہوجاتے ہیں اور چہر ہ سرخ اور تروتازہ رہتا ہے ۔

ٹوٹی ہوئی ہڈی :
بیر کی گٹھلی عام طور پر کھانے کے بعد پھینک دی جاتی ہے لیکن قدرت نے اس بظاہر فالتو چیز میں بڑی خوبیاں رکھی ہیں ۔یہ گٹھلی پیس کر ٹوٹی ہڈی کے مقام پر لگانے سے ہڈی جڑ جاتی ہے ۔ اس کی گٹھلی عضلاتی چوٹ یعنی گوشت کو متاثر کرنے والی چوٹ اور موچ میں فائدے مند ہوتی ہے ۔ اس فائدے کے لیے بیر کی گٹھلی کوٹ کر پانی میں اتنا جوش دیں کہ پانی گاڑھا ہوجائے ۔ اسے اکھڑے عضو ، ٹوٹی ہوئی ہڈی اور عضلاتی چوٹ پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ اگر یہ پانی بچوں کے پاؤں پر ملا جائے تو بچے جلد چلنے لگتے ہیں ۔

خراب زخم اور پھوڑے :
پرانے زخم اور ایسے پھوڑے جو کسی طرح خشک نہ ہوتے ہوں ، ان پر بیروں کے درخت یا جھاڑی کی چھال کا سفوف چھڑکنے سے یا پانی میں ملا کر لیپ کرنے سے بہت جلدی آرام آجاتا ہے ۔ عام پھوڑوں یا پیپ بھرے ہوئے پھوڑوں کو جلدی پکانے کے لئے بیری کے پتے پیس کر گرم کرکے لیپ کرنے سے یہ پھوڑے جلدی پک جاتے ہیں اور ان کا گندامواد آسانی سے نکل جاتا ہے ۔

نکسیر پھوٹنا :
اگر کسی شخص کی نکسیر پھوٹ گئی ہوتو بیری کے پتوں کو پیس کر کنپٹیوں پر لیپ کرنے سے آرام آجاتا ہے ۔

لمبے ، مضبوط اور چمکیلے بال :
بیر کے پتوں کو پانی میں اچھی طرح جوش دے کر اس پانی سے سر کے بال دھوئیں تو بال لمبے ، مضبوط اور چمکیلے ہوجاتے ہیں اور سر کی خشکی جاتی رہتی ہے ۔ اگر بال گرتے ہوں تو اس جوشاندے سے بال دھونے سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں ۔
بیری کے درخت کی جڑ کو پیس کر جگر کے مقام پر مقامی طور پر لیپ کرنے سے بڑھا ہوا جگر کم ہوجاتا ہے ۔

Read jujube benefits in Urdu as brought to you by KFoods.com. Jujube Fruit is a powerful, healthy and a fruit full of benefits. Jujube, known as 'Bair' in Urdu. It is often termed as 'apple of the poor' which is not wrong because it is comparatively cheap and tasty fruit. Some people deem it tastier than apples. Normally, it is used for generally eating however it's extract is also used in medicines as jujube extract has also lots of benefits. In some countries it's tea is also available which also comes with amazing advantages for health for humans. Read all the 7 benefits of jujube fruit as presented by KFoods.com in Urdu.

Tags: Ber Ke Fayde Ber Fruit Benefits in Urdu

Jujube Ber Fruit Health Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jujube Ber Fruit Health Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jujube Ber Fruit Health Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Farhan Javed  |   In Health and Fitness  |   6 Comments   |   77950 Views   |   25 Jan 2018
About the Author:

Farhan Javed is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Farhan Javed is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

Bht hi khubsurat phal hai Allah ki trf sy humry liy achy benefits hain es mai ab tu bht xaida baxar mai agy hain bair bht sweetest hai now in days afterall people said itx look like a small Apple and bair (jujube) hv different benefits for us

  • kanwal Khan , lahore

Now a days Bair ka season hay u can purchase from market and take benefit from beri

  • Miss khan , Rawalpindi

Sir ye bair konse month me aye ga? mai wait kar raha hon abhi may tak to nahi aya hai.

  • Usman,

Yeh aik khoobsoorat phal hay

  • M jumaid, Mian wali trag

Bair k Fuwaid kiya hain

  • Shahid Rana, Faisalabad

bair ka mousam kab se start hoga. bair abhi tak market me nazar nahi ana shuru huwy tou anadazan kab tak ana shuru hoge or kab tak rahe ge

  • ali nadeem, riyadh

7 فائدے جو آپ صرف بیر کھانے سے حاصل کرسکتے ہیں

7 فائدے جو آپ صرف بیر کھانے سے حاصل کرسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 7 فائدے جو آپ صرف بیر کھانے سے حاصل کرسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔