پیاز کھانا پکانے میں استعمال ہونے والی ایک عام سبزی ہے جس کے بغیر مصالحہ تیار ہونا ناممکن بات ہے۔ پیاز کے متبادل جتنے ہی ڈھونڈ لیے جائیں لیکن کبھی بھی پیاز کی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔ ملک بھر میں 238 روپے سے زائد کی قیمت میں ایک کلو پیاز کی فروخت نے غریب آدمی کی چیخیں نکلوا دی ہیں لیکن یہ تو سستی ہے کیونکہ ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں پیاز اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ اب تو شادیوں کے مہنگے گلدستوں کی زینت بنا دیا گیا ہے۔
کون سا ملک؟
فلپائن میں پیاز کی قیمت اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ شادی کی تقاریب میں اس کے گلدستوں کے ساتھ تصاویر بنائی جارہی ہیں۔ لپائن کے شہر الوئیلو سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ دلہن April Lyka Biorrey-Nobis شادی کے موقع پر پیاز سے بنے گلدستے کے ساتھ آئی جس کا وزن 5 کلوگرام تھا۔
شادی کے لیے جوڑوں نے روایتی پھولوں کے لیے 15 ہزار فلپائنی کرنسی کا بجٹ رکھا تھا لیکن پیاز کی بوری خریدنے کے لیے انہیں 8 ہزار روپے خرچ کرنا پڑے۔ شادی میں شرکت کرنے والے افراد میں بھی پیاز تقسیم کی گئی۔ فلپائن میں فی کلوگرام پیاز کی قیمت 200 فلپائنی pesos سے بڑھ کر 600 یا 11 ڈالرز (2756 پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔