اتنا ہی مسئلہ تھا تو بتایا کیوں؟ حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی پر ہنگامہ! اداکارہ اور صارفین آپس میں الجھ پڑے

Hina Rizvi Calls Out Haters After Separation Announcement

اداکارہ، تھیٹر آرٹسٹ اور مشہور فلم اسٹار سنگیتا کی چھوٹی بہن حنا رضوی، جو کچھ عرصہ قبل فنکار امّار احمد خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، اب ایک نئے موڑ پر کھڑی ہیں۔

کل رات، حنا نے انسٹاگرام پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی علیحدگی کی خبر شیئر کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ وہ اور امّار قانونی طلاق کے مرحلے تک نہیں پہنچے، لیکن ذہنی سکون کے لیے وقتی طور پر الگ ہو چکے ہیں۔ اُن کے بقول، حالات پیچیدہ تھے، اور دونوں نے فیصلہ کیا کہ جذباتی سکون زیادہ اہم ہے۔

لیکن جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی، سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا۔ حنا کو امید تھی کہ لوگ سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے، مگر ردعمل نے اُنہیں حیران کر دیا۔

حنا نے کہا، میں ایک مشہور چہرہ ضرور ہوں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی میری ذاتی زندگی پر تبصرہ کرے۔ مجھے اپنی سچائی بیان کرنے کا حق ہے۔ اگر علیحدگی کا اعلان نہ کرتی، تب بھی چہ مگوئیاں ہوتیں۔

تاہم نیٹیزنز نے اُن پر تنقید کے تیر برسا دیے؛

خود ہی خبر دو، پھر پرائیویسی مانگو! یہ کیسا تضاد ہے؟

اگر خود نہ بتاتیں، تو کسی کو پتا بھی نہ چلتا۔

آپ کوئی سپر اسٹار نہیں کہ لوگ خود سے کھوج لگاتے۔

اداکارہ نے ایسے منفی تبصروں پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود کچھ لوگ نہ خود خوش ہیں نہ دوسروں کو خوش دیکھ سکتے ہیں۔

کیا مشہور شخصیات کو اپنی زندگی کا ہر باب دنیا کے ساتھ بانٹنا لازمی ہے؟ یا وہ بھی عام انسانوں کی طرح کچھ لمحے اپنے لیے رکھ سکتی ہیں؟ حنا رضوی کی علیحدگی نے ایک اور سوال کھڑا کر دیا ہے — کیا ذاتی فیصلے بھی اب عوامی عدالت میں پیش ہونے لگے ہیں؟

Hina Rizvi Calls Out Haters After Separation Announcement

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hina Rizvi Calls Out Haters After Separation Announcement and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hina Rizvi Calls Out Haters After Separation Announcement to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1618 Views   |   03 Aug 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 August 2025)

اتنا ہی مسئلہ تھا تو بتایا کیوں؟ حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی پر ہنگامہ! اداکارہ اور صارفین آپس میں الجھ پڑے

اتنا ہی مسئلہ تھا تو بتایا کیوں؟ حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی پر ہنگامہ! اداکارہ اور صارفین آپس میں الجھ پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنا ہی مسئلہ تھا تو بتایا کیوں؟ حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی پر ہنگامہ! اداکارہ اور صارفین آپس میں الجھ پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts