نہ گانے بجے نہ ہی دلہن نے تصویر بنوائی.. شاداب خان کی شادی لوگوں کے لئے مثالی کیوں بن گئی؟

دلہن بن کر بھی حجاب میں رہیں۔۔ باپ کی تربیت یا دین کا حکم؟ شاداب خان کی شادی میں ہونے والی چند باتیں جنھوں نے لوگوں کا دل جیت لیا

"واہ دلہن ہو تو ایسی۔ ماشاءاللہ"

"یہ باپ کی اچھی تربیت ہی ہے کہ بیٹی نے شادی کے اہم دن بھی حجاب اور حیا کا دامن نہیں چھوڑا"

"آج کل ہر شادی میں جیسے ناچ گانا ہورہا ہے شاداب خان کی دلہن نے تو حجاب میں رہ کر کمال ہی کردیا"

یہ اور اس طرح کے کئی تبصرے اس وقت سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔ حال ہی میں کھلاڑی شاداب خان نے کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے شادی کی تو جہاں دلہا کی شیروانی اور تیاریوں نے سوشل میڈیا پر رونق بکھیر دی وہیں ان کی دلہن کی سادگی سے بھی لوگ دنگ رہ گئے۔

جیسے ماں باپ ویسی بیٹی

اس شادی میں ایک اچھی بات خواتین کے احترام کے حوالے سے سامنے آئی۔ دلہن کی والدہ یعنی شاداب خان کی ساس کی ایسی تصویر سامنے آئی جس میں وہ بھرپور تیار ہیں لیکن حجاب بھی پہنا ہوا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس لڑکی کے والدین اتنے نیک ہوں تو ظاہر ہے ان کی بیٹی کو بھی دیندار تو ہونا ہی تھا۔

تصاویر کی اجازت نہیں

شادی کا ایک اور خوبصورت پہلو یہ تھا کہ تقریبات میں خواتین کی تصاویر لینے کی سختی سے ممانعت تھی یہاں تک کہ یہ بات کارڈ میں بھی درج تھی۔ یہی وجہ ہے کہ شاداب خان کی اہلیہ کی کوئی تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر نہیں۔

گانوں کے بجائے اسماء الحسنی کی تلاوت

شاداب خان نے اپنی شادی کے حوالے سے خود بھی ٹوئٹ کیا کہ ان کی بیگم نہیں چاہتیں کہ ان کی ذاتی زندگی کو لوگوں کی نگاہ میں لایا جائے۔ جبکہ نکاح میں گانوں کے بجائے اسماء الحسنی کی تلاوت لگائی گئی۔

ثقلین مشتاق ایک مثالی باپ

یہ چند ایسی باتیں ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ دین پر چلنا اتنا مشکل نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ شادی کے موقع پر موسیقی لازمی سنی جائے یا تصاویر کی بھرمار ہو۔ دینی احکام کی پابندی اور سادگی میں رہ کر شادی کرنے کی جو مثال ثقلین مشتاق اور ان کی صاحبزادی نے قائم کی ہے یقیناً لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے

Shadab Ki Misali Shadi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadab Ki Misali Shadi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadab Ki Misali Shadi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4863 Views   |   11 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نہ گانے بجے نہ ہی دلہن نے تصویر بنوائی.. شاداب خان کی شادی لوگوں کے لئے مثالی کیوں بن گئی؟

نہ گانے بجے نہ ہی دلہن نے تصویر بنوائی.. شاداب خان کی شادی لوگوں کے لئے مثالی کیوں بن گئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہ گانے بجے نہ ہی دلہن نے تصویر بنوائی.. شاداب خان کی شادی لوگوں کے لئے مثالی کیوں بن گئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔