اب کریں ناشتہ ایک نئے انداز سے اور بڑھائیں اپنا مدافعتی نظام وہ بھی صرف ان 5 مشروبات سے !

غذائیت سے بھرپوراور صحت مند زندگی کے خواہشمند کسی نہ کسی طرح ہم سب ہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج کل غذائیت سے متعلق آئے روز عالمی و قومی غذائیت کے تربیتی پروگرام بھی کئے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کیا جاسکے کہ کونسا کھانا کب کس وقت اور کس طرح آپ کے لئے کھانا صحت وتندرستی کا ضامن ہے۔
ہم بھی آپ کو کھانوں، غذاؤں اور نیوٹریٹنٹس سے متعلق ہر خاص و عام معلومات فراہم کرتے ہی رہتے ہیں جس کا اہم مقصد آپ کی صحت کو محفوظ بناناہے۔
آج ہم آپ کو ناشتے سے متعلق اہم معلومات فراہم کررہے ہیں کہ کس طرح کے اور کون سے مشروبات آپ استعمال کریں کہ طاقت وتوانائی بھی ملے اور ساتھ ہی آپ کا سب سے اہم مدافعتی نظام بھی تیز ہوجائے تاکہ آپ آجکل کے مہلک وائرسز سے محفوظ رہ سکیں ۔

5 اہم مشروبات:

• نارنگی ، دہی اور ہلدی :

نارنگی وٹامن سی کو حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور اکث آپ نے ماہرینِ غذائیت سے سنا ہی ہوگا کہ نارنگی کا جوس ناشتے میں پینا آپ کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ ہلدی اور دہی اینٹی بیکٹریل ہیں جو جسم میں موجود کسی بھی قسم کے جراثیموں کو ختم کرنے اور مذید بڑھنے سے روکتی ہیں۔ اب ان تینوں چیزوں کو استعمال ایسے کریں: ایک نارنگی کے رس میں ایک چمچ دہی اور آدھا چمچ ہلدی مکس کرلیں اور نیم ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ آپ خود دیکھیں گی کہ جسم میں توانائی زیادہ محسوس ہونے لگے گی اور آپ کو دن بھر تھکن کا احساس بھی کم ہوگا۔

• بیری اور کیلے:

بیریوں ک وغذائیت کا مجموعہ کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں مناسب مقدار میں میگنیشئم، فولیٹ، وٹامن کے شامل ہوتا ہے جوجسمانی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور کیلا آئرن حاصل کرنے کا سستا اور آسان پھل ہے۔ استعمال ایسے کریں: کیلے اور بیریوں کو مکسر میں ڈالیں اور ساتھ ہی آدھا گلاس دودھ شامل کرلیں اور اچھی طرح جوس بنالیں برف ڈال کر پی لیں یہ نہ صرف آپ کی ہڈیوں کو طاقت دے گا ساتھ ہی مدافعتی نظام کو تیز کرنے میں آپ کی مدد کرےگا۔

• سرخ گوندنی:

سرخ گوندنی فالسے کی طرح ہلکے جامنی اور لال رنگ کی ملاوٹ کی ایک بیری ہوتی ہے جو ماہرین کے مطابق دکھنے میں چھوٹی مگر فوائد کے اعتبار سے بہت مفید ہے اس میں کیونک ایسڈ جیسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو نہ صرف گردوں بلکہ معدے اور خون کے معملات میں بہتری پیدا کرنے کی ضامن ہے۔ یہ چونکہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے اسی لئے مدافعت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
عالمی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق: ''ایسے افراد جو سرخ گوندنی کو ناشتے میں جوس کے طور پر استعمال کریں یا اس کا جیم کھاتے ہیں ان کا مدافعتی نظام سب سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔''

• گرینولا اور دیگر پھل:

گرینولا جو، مکئی، خشک میووں کا ایک ایسا مرکب ہے جس میں کاربوہائیڈریٹ، سوڈیم ، پوٹاشئم اور صرف کیلوریز پائی جاتی ہیں جو کہ ناشتے میں استعمال کرنا ایک اہم غذا سمجھا جاتا ہے اس کے ساتھ آپ کسی بھی پھل کا رس استعمال کریں یہ آپ کو بیماریوں سے بچانے اور وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ استعمال کیسے کریں: گرینولا کو مکسر میں ڈالیں اور اس میں آدھا گلاس دودھ شامل کرلیں ایک سیرل تیار ہوجائے گا اس کے ساتھ آپ سیب کے رس کا اضافہ کرلیں یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے اور جسمانی طاقت کو بڑھانے میں مددگار ہوگا۔

• جو اور کیلا:

جو کاربوہائیڈریٹ اور فائبر کے حصول کا اہم ذریعہ ہے اس میں ایسے مرکبات شامل ہوتے ہیں جو آپ کو کبھی تھکنے نہیں دیتے اور کیلا تو ہے ہی آئرن سے بھرپور۔ ان کو استعمال کیسے کریں: دو چمچ جو کاپاؤڈر مکسر میں ڈالیں ساتھ ہی اس میں کیلا ، دودھ، ہلدی، دار چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور ٹھنڈا کرکے جوس کی طرح پی لیں اس کے ساتھ آپ اگر کچھ بھی نہ کھائیں تو بھی یہ آپ کو جراثیموں سے بچانے اور قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم ہے۔

Nashta Krain Naye Tarikay Se

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nashta Krain Naye Tarikay Se and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nashta Krain Naye Tarikay Se to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5594 Views   |   22 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

اب کریں ناشتہ ایک نئے انداز سے اور بڑھائیں اپنا مدافعتی نظام وہ بھی صرف ان 5 مشروبات سے !

اب کریں ناشتہ ایک نئے انداز سے اور بڑھائیں اپنا مدافعتی نظام وہ بھی صرف ان 5 مشروبات سے ! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب کریں ناشتہ ایک نئے انداز سے اور بڑھائیں اپنا مدافعتی نظام وہ بھی صرف ان 5 مشروبات سے ! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔