مجھے اب سکون کی نیند نہیں آتی ۔۔ اسکول کا پوزیشن ہولڈر 10 سال کا بچہ اسکول چھوڑ کرخود کما کر بہن بھائیوں کو پڑھا رہا

کہتے ہیں کہ "یہ جو دکانوں کے چھوٹے ہوتے ہیں نا یہ اپنے گھروں کے بڑے ہوتے ہیں" یہی بات لالہ موسٰی کے رہائشی 10 سالہ شایان کے بارے میں کہی جا سکتی ہے۔ شایان کی عمر دس سال ہے وہ اپنے بہن بھائیوں میں بڑا ہے، ایک ڈھابے پرشام 6 بجے سے صبح 4 بجے تک کام کرتا ہے۔ پانچویں کلاس تک اپنے اسکول کا ٹاپر بچہ جو کہ اپنی کلاس میں پوزیشن لیتا تھا ۔

اب اپنے حالات سے مجبور ہوکر پڑھائی چھوڑ چکا ہے کیونکہ اس کا عزم ہے کہ اسے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو پڑھانا ہے۔ اس کی ماں کافی بیمار ہے، باپ پیزا کا کاریگر ہے، 20000 روپے اس کی تنخواہ ہے۔ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ۔ یہ بچہ اپنے والد کے ساتھ گھر کا خرچہ چلانے کے لئے اپنی پڑھائی چھوڑ کر ڈھابے پر کام کرتا ہے جو کہ ان کے فلیٹ کے نیچے ہی ہے۔ جہاں سے اس کو 12000 روپے مہینے کے ملتے ہیں۔

شایان کا کہنا ہے کہ میرے بہن بھائی کام نہیں کریں گے وہ پڑھیں گے، میں ان کوپڑھاؤں گا۔ شایان کے والد کو بھی اپنڈکس کا مسئلہ ہے۔ ماں بھی سانس کی، بلڈ پریشر، شوگر کی مریضہ ہیں۔ شایان کا کہنا ہے کہ ان کے رشتے دار بہت امیر ہیں، انہوں نے اس کی ماں کو ٹھوکریں مار کر گھر سے نکال دیا تھا، شایان کا عزم ہے کہ وہ ان رشتے داروں کو کچھ بن کر دکھائے گا۔ اس چھوٹے سے بچے کا کہنا ہے کہ میری زندگی کی خواہش ہے کہ میں اپنے بہن بھائیوں کو پڑھاؤں۔ اور اپنا کوئی کام شروع کروں۔ میں بھی پڑھنا چاہتا ہوں لیکن اگر میں پڑھوں گا تو میرے گھر کا خرچہ کیسے چلے گا، اسی لئے میں نے اپنی پڑھائی چھوڑکر کام کرنے اور اپنے بہن بھائیوں کا پڑھانے کا فیصلہ کیا۔

یہ چھوٹا سا بچہ جس کا عزم جوان ہے، ایسے بےشمار بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں جن کو اگر تھوڑا سا سپورٹ کیا جائے تو یہ بھی اپنی تعلیم اری رکھتے ہوئے اپنا گھر چلا سکتے ہیں، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ مستحق افراد کی مدد کی جائے تاکہ وہ اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار اد کرسکیں۔

Position Holder Bacha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Position Holder Bacha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Position Holder Bacha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In News  |   0 Comments   |   4595 Views   |   13 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مجھے اب سکون کی نیند نہیں آتی ۔۔ اسکول کا پوزیشن ہولڈر 10 سال کا بچہ اسکول چھوڑ کرخود کما کر بہن بھائیوں کو پڑھا رہا

مجھے اب سکون کی نیند نہیں آتی ۔۔ اسکول کا پوزیشن ہولڈر 10 سال کا بچہ اسکول چھوڑ کرخود کما کر بہن بھائیوں کو پڑھا رہا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے اب سکون کی نیند نہیں آتی ۔۔ اسکول کا پوزیشن ہولڈر 10 سال کا بچہ اسکول چھوڑ کرخود کما کر بہن بھائیوں کو پڑھا رہا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔