بلڈ پریشر خاموش قاتل ،اس سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہئے؟

بلڈپریشر ایک خاموش قاتل ہوتا ہے۔ بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں صحت برباد کردیتا ہے۔ بلڈپریشر دور حاضرکا موذی مرض قرار دیا جاتا ہے، جو دراصل جدید تہذیب کی پیداوار ہے۔ سبزیوں او ر پھلو ں کا استعمال کم کردینے کی وجہ سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ اس کا اصل سبب ہوتا ہے۔ِ

ترش پھل، لیموں، املی، آلوبخارے، اناردانہ، کینو، مالٹے، چکوترے اور بغیر بالائی کا دہی کھاتے رہنے سے اس مرض کے لاحق ہونے کے خطرات کم رہتے ہیں۔اسی طرح آملے کے مربے کا استعمال بھی بہت مفید رہتا ہے۔

بلڈ پریشر دور حاضرکا مرض اس لیے بھی بن گیا ہے کہ آج کے انسان نے کھیل اور ورزش ترک کردی ہے۔ مزیدار چٹ پٹی غذائیں اسے دھیرے دھیرے موٹا کرتی ہیں۔ ان غذاؤں کے فاضل حرارے جسم میں چربی کی شکل میں جمع ہو کر رگوں کو تنگ کردیتی ہیں۔

دن میں ایک مرتبہ ایک کھیرا، ایک ٹماٹر، ایک پیاز کا کچومر اور لیموں کاچھڑک کر ضرور کھائیں۔
اسی طرح آلوبخارے، املی، انار دانے اور پودینے کی چٹنی کا استعمال بھی کرتے رہیں اسی میں لہسن بھی ملا لینا چاہیے۔

By Aqib Shahzad    |    In Health and Fitness   |    1 Comments    |    39261 Views    |    20 Feb 2020

Comments/Ask Question

Mujhe b blood pressure ki bimari ne jakra hua hay.. lekin Alhamdulillah mein apni sehat, khana , peena, rehna . har cheez ka bohat khayal rakhti hun. this is the main reason I am all right.

Feb 20, 2020 Saba Ali Islamabad

Read Blog about بلڈ پریشر خاموش قاتل ،اس سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہئے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بلڈ پریشر خاموش قاتل ،اس سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہئے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.