اگر آپ کے ہاتھ پاؤں سُن ہوجاتے ہوں ، پٹھوں میں درد رہتا ہو ، یا شوگر کی وجہ سے بہت زیادہ کمزوری ہو رہی ہو تو آپ درج ذیل آزمودہ نسخہ استعمال کریں۔ جو آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔
* شوگر کے مریض شوگر کی دوائی کے ساتھ ساتھ یہ نسخہ استعمال کریں شوگر کنٹرول میں رہے گی ۔
* جن خواتین کو مہروں کا مسئلہ ہو وہ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔
* 50 گرام چنے کی دال کو رات بھر بھگودیں۔
* صبح دال کو نکال کر زیتون کے تیل میں فرائی کریں۔
* اتنی دیر فرائی کریں کہ وہ تیل میں تیرنے لگے خیال رہے کہ جلے نہیں۔
* اس میں بیس گرام ہلدی شامل کریں۔
* دارچینی بیس گرام شامل کریں۔
* بڑی الائچی بیس گرام شامل کریں۔
* اگر شوگر نہیں ہے تو مصری کا اضافہ کرسکتے ہیں۔
* ملا کر پیس کر رکھ لیں۔
* دو سے تین چمچ صبح ناشتے میں لیں۔
* پندرہ سے بیس دن استعمال کرکے آپ کو خود واضح فرق محسوس ہوگا۔