اگر موٹی آنٹی بنی تو چھوڑ دوں گا۔۔ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی دھمکیوں کا کیا منہ توڑ جواب دیا؟

Mehrunisa Iqbal Talks About Her Husband

خوبرو ماڈل اور باصلاحیت اداکارہ مہرالنسا اقبال، جو "عشقیا" اور "ایک ستم اور" جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی، حال ہی میں اپنے برطانیہ میں مقیم شوہر ذکریا شاہ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو چکی ہیں۔ شادی کی تقریب سادگی اور خاندانی ماحول میں ہوئی، لیکن ان کے بیانات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

مہرالنسا نے اپنی فٹنس کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا، میرے سلم اور فِٹ رہنے کی خواہش میری بھی ہے، اور میرے شوہر کی بھی۔ انہوں نے ایک بار مذاق میں کہا، جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں چھوڑ دوں گا۔

لیکن میں جانتی ہوں وہ مجھے چھوڑ نہیں سکتے، کیونکہ اگر میں آنٹی بن گئی اور انہوں نے مجھے چھوڑا تو آدھی جائیداد میری ہوجائے گی۔

مزاحیہ انداز میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر فٹنس کے کچھ زیادہ ہی دیوانے ہیں۔

جب میں بابر علی کے ساتھ ایک پراجیکٹ کر رہی تھی، اور ہم لاہور سڑک کے ذریعے جا رہے تھے، تب میرے شوہر نے فون کر کے پوچھا، ڈمبلز گاڑی میں رکھ لیے ہیں؟ میں نے کہا، بھئی یہاں تو آدھا پاکستان جنگ کی حالت میں ہے، اور تمہیں صرف جم کی پڑی ہے۔

مہر النسا اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر بھی خود کو فٹ رکھنے کے لیے جِم جاتے ہیں لیکن واپسی پر ڈھیر سارا کھانا لے کر آتے ہیں، اس لیے انہیں جِم جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

یہ سادہ سی گفتگو، طنز و مزاح سے بھرپور انداز میں مہرالنسا کی خوشگوار شادی شدہ زندگی اور منفرد شوہر کی فٹنس فلاسفی کا دلچسپ عکس پیش کرتی ہے—جس نے مداحوں کو بھی خوب محظوظ کیا۔

Mehrunisa Iqbal Talks About Her Husband

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mehrunisa Iqbal Talks About Her Husband and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mehrunisa Iqbal Talks About Her Husband to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2496 Views   |   23 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 May 2025)

اگر موٹی آنٹی بنی تو چھوڑ دوں گا۔۔ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی دھمکیوں کا کیا منہ توڑ جواب دیا؟

اگر موٹی آنٹی بنی تو چھوڑ دوں گا۔۔ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی دھمکیوں کا کیا منہ توڑ جواب دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر موٹی آنٹی بنی تو چھوڑ دوں گا۔۔ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی دھمکیوں کا کیا منہ توڑ جواب دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔