کیا سب آپ کو روتی شکل کہتے ہیں تو آج سب کو رونے کے فائدے بتا دیں

آپ نے اکثر یہ بات محسوس کی ہو گی کہ جب بھی آپ روتے ہیں وجہ کوئی بھی اور آنسو بہتے ہیں توکچھ لمحوں بعد ایک سکون کا احساس ہوتا ہے اور لگتا ہے کہ دل کا کوئی بوجھ کم ہو گیا ہے اب یہ بات سائنس سے بھی ثابت ہو چکی ہے کہ رونے سے جہاں ایک طرٖ ف آپ بے چینی اور ضطراب کی کیفیات سے نکل کر ذہنی اورجذ باتی طور پر بہتر محسوس کرتے ہیں تو دوسری طرف اس کے بے تحاشہ غیر یقینی جسمانی فائدے بھی ہیں۔البتہ کثرت سے رونا ڈپریشن،مایوسی اور دیگر دذہنی عارضوں کی جانب اشارہ کرتا ہے جبکہ کسی بیماری کے بغیر کبھی کبھار رونا ایک صحت مند ردعمل ہے۔

رونا آنکھ کی صحت کا ضامن

اس بات کو جاننے سے قبل کہ رونا ہماری آنکھوں کے کس طرح فائدہ پہنچاتا ہے ہم آنسو وں کی مختلف ا قسام کے بارے میں بات کرتے ہیں یہ کس طرح کام کرتی ہیں اور ہماری آنکھوں کی حفاظت میں ان کا کیا کردار ہے۔ہماری آنکھیں تین قسم کے آنسو پیدا کرتی ہیں،پہلی قسم بیسل سیکریشن کی ہے جو ہماری آنکھیں باقاعدگی سے اپنے آپ کو پرورش کرنے،صاف اور بیکٹیریا سے پاک رکھنے کے لئے بناتی ہیں یہ عام طور پر ہمیشہ موجود ہوتے ہیں۔دوسری قسم کے آنسو جو ہماری آنکھیں پیدا کرتی ہیں وہ کسی چیز کے آنکھوں میں چلے جانے جیسے دھواں اور ریت کے ذرات یا جلن کی صورت میں بنتے ہیں۔ تیسری قسم جذباتی آنسو کی ہیں جو جذبات کے جواب میں پیدا ہوتے ہیں بصارت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جذباتی آنسو دوسرے آنسوؤں سے مختلف ہیں ان میں پروٹین اور ہارمون ہوتے ہیں جبکہ پہلی دو قسموں میں ان کا وجود نہیں ہو تا۔ یہی وجہ ہے یہ درد اور اضطرابی کیفیات سے نجات دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور جسم کو دوبارہ پر سکون حالت میں لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آنسو ہماری آنکھ کو نمی فراہم کرتے ہیں جس سے بینائی بہتر ہوتی ہے اس میں کئی طرح کے کیمیکل ہو تے ہیں جو آنکھ کی صفائی کرنے،بیکٹریا کو مارنے، نقصان دہ جلن کو ختم کرنے اور کئی طرح کے انفیکشن سے بچاتے ہیں۔آنسو میں اٹھانوے فیصد پانی،کچھ مقدار نمک اور فیٹی آئل اور پندرہ سو مختلف پروٹین ہوتے ہیں،اس میں ایک طرح کا اینٹی بیکٹیریل کیمیکل بھی پایاجا تا ہے جو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ماہرین بصارت کا اس ضمن میں مزید یہ کہنا ہے کہ روناایسے افراد کے لئے بے پناہ افادیت رکھتا ہے جو اسکرین کے سامنے بیٹھ کر کام کرتے ہیں یہ ان کی آنکھوں کی خشکی کو دور کرتے ہیں۔

رونا جذبات کے اظہار کا بہترین اور موئثرذریعہ

رونا جذبات کو ظاہر کرنے کا ایک قدرتی عمل ہے،یہ عمل آپ اپنے جذبات و احساسات کے ساتھ ہی وابستہ نہیں بلکہ دوسروں کی اداسی،غصے اور خوشی میں بھی آنسو بہنے لگتے ہیں۔جب ہم روتے ہیں تو اس سے ایک طرح کا کتھارسس ہوتا ہے یعنی ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور پرسکون ہو جاتے ہیں۔ مختلف تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے رونا کسی بھی ایسی صورتحال سے باہر آنے ایک راستہ ہے۔

رونا صحت کے اچھا مگر۔۔۔۔

رونا ایک صحت مند عمل ہے مگر کتنا رونا صحت کے لئے مفید ہے اس ضمن میں کئی ماہرین نفسیات کا کہنا ہے اس کے بارے کوئی تعداد طے شدہ نہیں ہے۔خواتین سال میں تیس سے چونسٹھ بار جذباتی طور پر آنسو بہاتی ہیں جبکہ مرد صرف پانچ سے اٹھارہ بار۔ اس کا مطلب یہ ہو اکہ خواتین مہینے کئی بار روتی ہیں جبکہ مرد مہینے دو مہینے میں ایک بار روتے ہیں۔آپ کتنا روتے ہیں اس کا تعلق آپ کی شخصیت اور اور زندگی کے حالات پر منحصر ہے جس سے آپ نبردآزما ہیں۔تاہم ضرورت سے زیادہ رونا کسی ذہنی عارضے جیسے ڈپریشن اور زہنی تناؤ کی علامت ہوسکتی ہے اس کے لئے کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنا ضروری ہے۔تاہم رونا اچھی صحت کی علامت ہے تو اپنے آپ کو رونے یں تاکہ جذباتی طور پر صحت مند رہیں۔

Ronay Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ronay Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ronay Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In News  |   0 Comments   |   3850 Views   |   07 Oct 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا سب آپ کو روتی شکل کہتے ہیں تو آج سب کو رونے کے فائدے بتا دیں

کیا سب آپ کو روتی شکل کہتے ہیں تو آج سب کو رونے کے فائدے بتا دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا سب آپ کو روتی شکل کہتے ہیں تو آج سب کو رونے کے فائدے بتا دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔