مرد کے لیے ایک سے زیادہ بیویوں میں انصاف مشکل ہے ۔۔ اداکارہ مریم نفیس نے مردوں کی ایک سے زیادہ شادیوں پر کیا کہہ دیا؟

معروف پاکستانی شوبز اداکارہ مریم نفیس نے مردوں کی ایک وقت میں ایک سے زائد شادیاں کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

مریم نفیس نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں سوال جواب کے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ’کیا آپ مردوں کے ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حق میں ہیں؟‘

سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہامیں اس بات کا احترام کرتی ہوں کہ اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے لیکن ساتھ ہی ہمارے دین میں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ مرد اپنی بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کر سکیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بھی یہی سمجھتی ہوں کہ بہت کم خواتین ایسی ہیں جو یہ بات برداشت کر پاتی ہیں کہ ان کے شوہر دوسری شادی کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں اُنہیں منع نہیں کروں گی مگر میں پھر ان سے طلاق مانگ لوں گی۔

مریم نفیس نے مزید کہا کہ اگر انسان اپنی شادی سے خوش نہیں ہے تو اس شادی کو ختم کر کے بے شک دوسری شادی کر لے یا تیسری شادی کرنا چاہے تو وہ بھی اس کی مرضی ہے مگر میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ مرد کے لیے ایک وقت میں ایک سے زیادہ بیویوں کے درمیان انصاف کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ بات ہمارے دین میں بھی واضح کی گئی ہے۔

Maryam Nafees Ne Mard Ki Zyada Shadi Per Kiya Kaha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maryam Nafees Ne Mard Ki Zyada Shadi Per Kiya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maryam Nafees Ne Mard Ki Zyada Shadi Per Kiya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3311 Views   |   04 Apr 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مرد کے لیے ایک سے زیادہ بیویوں میں انصاف مشکل ہے ۔۔ اداکارہ مریم نفیس نے مردوں کی ایک سے زیادہ شادیوں پر کیا کہہ دیا؟

مرد کے لیے ایک سے زیادہ بیویوں میں انصاف مشکل ہے ۔۔ اداکارہ مریم نفیس نے مردوں کی ایک سے زیادہ شادیوں پر کیا کہہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرد کے لیے ایک سے زیادہ بیویوں میں انصاف مشکل ہے ۔۔ اداکارہ مریم نفیس نے مردوں کی ایک سے زیادہ شادیوں پر کیا کہہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔