مچھر کا کاٹنا جان بھی لے سکتا ہے۔۔ جانیں وہ کون سے جادوئی پودے ہیں جو گھر میں رکھنے سے مچھر نہیں آتے؟

مچھر تقریباً ہر گھر کا مسئلہ ہیں، یہ کھڑکی، دروازوں، حتیٰ کہ چھوٹے چھوٹے کھلے سوراخوں سے بھی گھر میں گھس کر مکینوں کا جینا دو بھر کر دیتے ہیں، اور کسی صورت جانے کا نام نہیں لیتے۔ اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں مچھروں سے ہونے والی جان لیوا بیماریوں کے بارے میں، جس سے ہر سال لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ویسے مچھروں کا مکمل خاتمہ تو ممکن نہیں لیکن کچھ احتیاطی تدابیر ضرور ہیں جنہیں اپناکر ہم مچھروں کے وار اور اس سے ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

آئیں کے فوڈز کے ذریعے جانتے ہیں کہ وہ کون سے 6 پودے ہیں جن میں سے اگر کسی ایک کو بھی گھر میں رکھ لیا جائے تو مچھر بالکل نہیں آتے۔

تلسی

تلسی کا پودا ایک قدرتی مچھر مار ہے کیونکہ اس کی مخصوص مہک مچھر برداشت نہیں کر سکتے۔ تلسی کا پودا باآسانی مل جات ہے اور یہ اُگنے میں بھی آسان ہے، آپ اس کے پتے توڑ کر اپنی جلد پر رگڑ سکتے ہیں، اس سے مچھر آپ کے قریب نہیں آئیں گے اور آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

گیندا

گیندے کا خوبصورت پیلا اور نارنجی پودا مچھروں کو بھگانے کے لیے بہترین ہے۔ اس کی خوشبو جہاں انسانوں کو اچھی لگتی ہے وہیں مچھروں کو یہ ناگوار گزرتی ہے، جس کی وجہ سے وہ قریب نہیں آتے۔

لیونڈر

لیونڈر کا حسین پودا جہاں گھر کی خوبصورتی بڑھاتا ہے وہیں اگر گھر میں لگا لیا جائے تو آپ مچھروں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، اس کی مخصوص خوشبو سے مچھر کوسوں دور بھاگتے ہیں۔ اسکے علاوہ اگر آپ لیونڈر کے تیل کے قطرے ہاتھ پر لگائیں اور باہر جائیں تو وہاں بھی مچھر آپ کے پاس نہیں آئیں گے۔

لیمن بام

لیمن بام نامی پودے کے پتوں کی لیموں جیسی مہک مچھروں کو پسند نہیں ہوتی، اسلیئے مچھر ان پودوں پر لگے ایریا سے دور رہتے ہیں۔

سٹرونیلا

سٹرونیلا کا پودا بھی مچھروں کو گھر یا کسی بھی جگہ سے دور رکھنے میں معاون ہے۔ بہت سے کیڑے مارنے کی ادویات اور اسپرے میں اس کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔

سنبل بری

سنبل بری مچھروں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ سنبل بری مچھر مارنے کے لیے استعمال ہونے والے کسی بھی مہنگے اسپرے سے زیادہ بہتر ہے۔ یہ دیگر کیڑے مکوڑوں کو بھی گھر میں نہیں آنے دیتا۔

Machar Ka Katna Jan Bhe Le Skta Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Machar Ka Katna Jan Bhe Le Skta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machar Ka Katna Jan Bhe Le Skta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   2801 Views   |   02 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

مچھر کا کاٹنا جان بھی لے سکتا ہے۔۔ جانیں وہ کون سے جادوئی پودے ہیں جو گھر میں رکھنے سے مچھر نہیں آتے؟

مچھر کا کاٹنا جان بھی لے سکتا ہے۔۔ جانیں وہ کون سے جادوئی پودے ہیں جو گھر میں رکھنے سے مچھر نہیں آتے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھر کا کاٹنا جان بھی لے سکتا ہے۔۔ جانیں وہ کون سے جادوئی پودے ہیں جو گھر میں رکھنے سے مچھر نہیں آتے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔