Burhapay Main Jawan Nazar Ayen

Fresh Skin Tips in Urdu

دار چینی کو لوگ کھانوں کو خوشبو دار بنانے والے جزو کے طو رپر تو جانتے ہیں لیکن اکثر لوگوں کو معلوم نہیں کہ یہ جلد کو جوان رکھنے کیلئے بھی ایک لاجواب نسخہ ہے۔ جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے کے لئے دارچینی کو کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پراگر آپ جلد کی جھریوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے دار چینی کو زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ دو چمچ زیتون کا تیل لے کر اس میں آدھا چمچ دار چینی کا پاﺅڈر شامل کریں اور سات سے آٹھ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد چہرے اور گردن کا اچھی طرح مساج کریں اور پھر چہرے اور گردن کو کسی صاف اور نمدار کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں۔

اسی طرح جلد کے دانوں کے خاتمے کیلئے دار چینی کا پاﺅڈر ایک چمچ لے کر اسے دو سے تین چمچ شہد کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو جلد پر تقریباً 10منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھوڈالیں۔ اس نسخے کے استعمال سے آپ جلد کے دانوں سے بآسانی نجات پا سکتے ہیں۔

اگر آپ دار چینی کو اس چیز کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو بڑھاپے میں بھی جوان ہی نظر آئیں گے، ماہرین نے راز بتادیا اگر آپ جلد کو تروتازہ اور چمکدر بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے دار چینی کو کیلے کے ساتھ ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں۔ یہ فیس ماسک بنانے کیلئے ایک عدد کیلے کو مسل لیں اور اس میں ایک چمچ دار چینی کا پاﺅڈر شامل کرلیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس میں دو سے تین چمچ شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس فیس ماسک کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں اور تقریباً 10منٹ بعد دھوڈالیں۔ چہرے کی چھائیوں کے خاتمے کیلئے دار چینی کے تیل اور ناریل کے تیل کو برابر مقدار میں مکس کریں اور اس کے ساتھ چھائیوں والی جگہ پر نرمی کے ساتھ مالش کریں۔ چھائیوں کے خاتمے کے لئے اس نسخے کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔

People use cinnamon to make foods aromatic and tasteful. However many people do not know that it is used to keep skin fresh and perfect.

In order to keep skin tight and for a fresh looking face, you can use cinnamon in many ways.

For example, if you want to get rid of wrinkles from your face, you can use cinnamon with olive oil.

See the most effective doctor bilqees beauty tips in urdu here.

Following are some very amazing fresh skin tips in Urdu.

Tags: Fresh Looking Face Tips Gharelo Totkay Face Urdu Tips for Fresh Skin

Fresh Skin Tips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Fresh Skin Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fresh Skin Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   1 Comments   |   26146 Views   |   23 Jun 2018
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

charay pa jureya zeyda nhi halki c eyes ka pass. koi asa elaja jo mukmal khtm kara

  • komal , gilgit

Burhapay Main Jawan Nazar Ayen

Burhapay Main Jawan Nazar Ayen ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Burhapay Main Jawan Nazar Ayen سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔