تازہ لیموں کا عرق صدیوں سے ہندوستان، پاکستان اور دیگر علاقوں میں آیورویدک اور یونانی ادویات میں استعمال ہوتا چلا آیا ہے۔ اس کا تذکرہ ہزاروں سال قدیم مذہبی کتابوں میں بھی موجود ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے باعث اسے متعدد فوائد کا حامل مانا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے یہ متعدد امراض سے تحفظ دینے کے لیے بھی مفید ہے؟
ذیل میں لیموں کے چند ایسے فوائد جانیں جن سے ہوسکتا ہے آپ لاعلم ہوں۔
بدہضمی
لیموں کو بدہضمی ختم کرنے کے لئے بہترین تصور کیا گیا ہے۔ اور ہمارے یہاں صدیوں سے بد ہضمی کے لیے اس کے استعمال کی روایت چلی آ رہی ہے۔ لیموں کا عرق ایک چمچے میں لے کر اس میں شہد ملا کر استعمال کرنے سے بد ہضمی ختم ہو جاتی ہے۔
معدے میں تیزابیت
اگر معدے میں تیزابیت شدید ہے تو ایسی صورت میں ایک چمچہ عرق لیموں میں شہد اور ایک چٹکی سوڈیم کاربونیٹ کے استعمال سے تیزابیت فوری طور پر ختم ہو جاتی ہے۔
قبض دور کرنے کے لیے:
لیموں کے عرق کو اگر صبح اٹھ کر نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں تو قبض دور کرنے کے لئے یہ ایک بے مثال نسخہ ہے۔ متعدی امراض میں بھی اس کا مسلسل استعمال مفید ہے۔
جگر کی چکنائی
لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ، منرل سالٹ کے ساتھ مل کر جگر میں موجود چکنائی کو ختم کرنے میں بے مثال حیثیت رکھتا ہے۔ لیموں کا عرق جسم کی چکنائی کو کاٹ کر رکھ دیتا ہے۔
بخار اور کمزوری کے اثرات
بخار اور ٹھنڈ کی صورت میں لیموں کے عرق کا استعمال ایک مجرب علاج ہے۔ اس کے لئے لیموں کے عرق کو پانی میں اچھی طرح مکس کر لیا جائے۔ چونکہ اس میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس لئے یہ جسم میں قوت مدافعت کا بڑھانے کا کام کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ بخار اور کمزوری کے اثرات کو دور کرتا ہے۔
خشک کھانسی
گرم پانی میں شہد اور لیموں کا عرق ملا کر استعمال کرنا خشک کھانسی کے لئے بے مثال ہے۔ اس کا استعمال سردیوں میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیموں کا عرق گلے کی خراش۔ ٹونسلز کے علاج کے سلسلے میں بھی تجربات کی رو سے بہت افادیت کا حامل ہے۔
گلے کی خراش
ایک گلاس گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر اس میں چار چمچے شہد ملا کر تھوڑا نمک چھڑک کر آہستہ سے گھونٹ لیتے جائیں، گلے کی خراش غائب ہو جائے گی۔
سوجھے ہوئے جبڑوں کے لئے
یہ عرق سوجھے ہوئے جبڑوں کے لئے بھی بہت فائدے مند ثابت ہوا ہے۔ چونکہ اس میں وٹامن سی ہوتا ہے اس لئے یہ بدن کے خلیلات کو تقویت دے کر جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کی سوجن کے علاج کے لئے بھی بہت مفید ہے۔
موٹاپےکے لئے
جسم کے وزن کو کم کرنے کے لئے عرقِ لیموں کی افادیت اپنی جگہ مسلم ہے۔ یہ چکنائی کو تحلیل کر کے اعصاب پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو ایک گلاس پانی میں عرقِ لیموں اور تھوڑا سا شہد ملا کر خالی پیٹ نہار منہ ایک مہینے تک استعمال کریں آپ کا وزن کم ہو جائے گا۔ لیکن اس دوران مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے آپ کو ایسی غذائیں استعمال کرنی ہوںگی جن میں کیلوریز کی مقدار کم ہو۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemo Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemo Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
لیموں کا رس متعدد امراض کے علاج میں معاون
لیموں کا رس متعدد امراض کے علاج میں معاون ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیموں کا رس متعدد امراض کے علاج میں معاون سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔