مرغی کے گوشت کو کتنے دنوں تک محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ جانین چند احتیاطی تدابیر جن کی مدد سے آپ اسے خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں

مرغی کا گوشت ہمارے یہاں سب سے زیادہ کھائے جانے والا گوشت ہے پھر چاہے دعوت ہو، شادی ہو یا پھر بازاروں میں ملنے والا کھانے، ہر جگہ مرغی کے گوشت کا استعمال بڑھ گیا ہے خاص کر ہمارے گھروں میں۔ کئی گھرانوں میں یہ اہم غذا سمجھی جاتی ہے اور اسے لوگ شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔

تاہم لذت اور پروٹین سے بھرپور اس مرغی کے گوشت میں بیکٹریا کے حملہ کرنےکا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اس لیے اسے صحیح طریقے سے پکانا اور محفوظ کرنا ضروری ہے۔

مرغی کا گوشت کتنے دنوں تک فریج میں محفوظ رکھا جاسکتا ہے؟

ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق، امریکا کے محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ مرغی کا کچا گوشت فریج میں تقریباً ایک سے دو روز تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مرغی کا پکا ہوا گوشت تقریباً 3 سے چار روز تک فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔ مرغی کےگوشت کو فریج میں ذخیرہ کرنے سے بیکٹیریا کی افزائش کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، کیونکہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت میں بیکٹیریا کی افزائش سست ہوجاتی ہے۔

مرغی کا گوشت فریزر میں کتنے دنوں تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے؟

مرغی کچا گوشت فریزر میں 9 ماہ تک فریز ہوسکتا ہے جبکہ پکا ہوا گوشت 2 سے 6 ماہ تک فریز کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کچے گوشت کو لنچ باکس جیسے کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں تاکہ اس کا پانی فریزر میں لیک نہ ہو اور فریزر میں رکھی دیگر اشیا بیکٹریا سے محفوظ رہ سکیں۔

مرغی کا گوشت خراب ہو گیا ہے کیسے معلوم ہوگا؟

کچا اور پکا ہوا مرغی کا گوشت کا رنگ اگر سرمئی سبز ہونا شروع ہو جائے تو یہ خراب ہو گیا ہے، یہ رنگ بیکٹیریا کی نشوونما کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مرغی کے گوشت سے آنے والی بُو سے بھی اسکے خراب ہونے کا علم ہوجاتا ہے کیونکہ یہ تیزابی بو خارج کرتا ہے جو امونیا سے مشابہت رکھتا ہے۔

اسکے علاوہ مرغی کے گوشت کو ہاتھ لگانے سے بھی اسکے خراب ہونے کو معلوم کیا جاسکتا ہے، اگر اس کی سطح پتلی ہو جائے تو اسکا مطلب ہے یہ خراب ہوگیا ہے۔

خراب مرغی کا گوشت کھانے سے کیا ہوگا؟

خراب مرغی کا گوشت کھانے سے فوڈ پوائزننگ ہوسکتی ہے۔ مرغی کے گوشت کو فوڈ پوائزننگ کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، کیونکہ یہ بیکٹیریا جیسے کیمپائلوبیکٹر، سالمونیلا سے آلودہ ہو سکتا ہے۔

Gosht Mehfooz Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gosht Mehfooz Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gosht Mehfooz Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3880 Views   |   20 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

مرغی کے گوشت کو کتنے دنوں تک محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ جانین چند احتیاطی تدابیر جن کی مدد سے آپ اسے خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں

مرغی کے گوشت کو کتنے دنوں تک محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ جانین چند احتیاطی تدابیر جن کی مدد سے آپ اسے خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرغی کے گوشت کو کتنے دنوں تک محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ جانین چند احتیاطی تدابیر جن کی مدد سے آپ اسے خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔