Sarwat Gilani Talks About Postpartum Depression And Warns Women
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جاندار اداکارہ ثروت گیلانی کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ مداحوں کی دلچسپی کا مرکز رہی ہے۔ وہ اداکار و ڈاکٹر فہد مرزا کی اہلیہ ہیں اور تین پیارے بچوں — دو بیٹوں اور ایک بیٹی — کی ماں ہیں۔
حال ہی میں ثروت گڈ مارننگ پاکستان میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ایک نہایت حساس اور اہم موضوع پر گفتگو کی۔ پوسٹ پارٹم ڈپریشن یعنی بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والا ذہنی دباؤ،
انہوں نے کھلے دل سے اپنی ذاتی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اس کیفیت نے ان کی زندگی کو متاثر کیا اور کیوں ضروری ہے کہ خواتین اور ان کے گھر والے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں۔
ثروت نے کہا، ذہنی بیماری آنکھوں سے نظر نہیں آتی، اسی لیے لوگ اسے نظرانداز کر دیتے ہیں۔ مگر یہ ایک حقیقت ہے۔ بہت سی قابل خواتین اس کیفیت سے گزرتی ہیں، مگر انہیں یا ان کے گھر والوں کو علم تک نہیں ہوتا۔ میری سب سے بڑی گزارش ہے کہ جو خواتین اس مرحلے سے گزر رہی ہوں، ان کا ساتھ دیں، انہیں سمجھیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی دو ڈیلیوریز کے دوران انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوا، مگر تیسری اولاد کے بعد صورتحال مختلف تھی۔ ہسپتال میں ہی مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے بچے کو فیڈ نہیں کروا پا رہی، خود کو کمزور اور بے بس محسوس کر رہی ہوں۔ گھبراہٹ بڑھتی جا رہی تھی۔
اس کے آثار میں گھبراہٹ، سانس رکنے کا احساس، بے چینی، فیصلہ نہ کر پانا، زیادہ سوچنا اور خود یا بچوں کے بارے میں منفی خیالات شامل ہیں۔ اگر خاندان وقت پر پہچان نہ سکے تو مسئلہ خطرناک ہو جاتا ہے۔
انہوں نے جذباتی انداز میں ایک لمحہ بیان کیا جو ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھا، میں ہسپتال میں اپنی بیٹی کو دیکھتی اور سوچتی تھی کہ اگر اسے پھینک دوں تو شاید میری پریشانی ختم ہو جائے — مگر کوئی ماں ایسا نہیں چاہتی۔ یہ سوچ میری نہیں تھی، یہ بیماری کی علامت تھی۔
ثروت گیلانی نے بتایا کہ جب انہوں نے شو میں اس موضوع پر بات کی تو کئی خواتین نے ان سے رابطہ کیا۔ اور بتایا کہ میری بات سننے کے بعد ان کے گھر والے پہلی بار مان گئے کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن واقعی ایک مرض ہے، اور انہوں نے ان کا خیال رکھنا شروع کیا
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ان کے شوہر فہد مرزا چونکہ ڈاکٹر ہیں، اس لیے وہ سمجھ گئے اور ان کا ساتھ دیا۔
میری گزارش ہے کہ جو خواتین اس کیفیت سے گزریں، وہ فوراً مدد حاصل کریں۔ تھراپی لیں، ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ یہ خیالات وقتی ہوتے ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ راتوں کو اکثر عورتیں سوچتی ہیں کہ شاید میں اپنے بچوں کو نقصان پہنچا دوں، مگر یہ احساسات اصل نہیں — یہ ہارمونل تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sarwat Gilani Talks About Postpartum Depression And Warns Women and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarwat Gilani Talks About Postpartum Depression And Warns Women to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.