ہر کھانے کے بعد ذرا سا “ گڑ “ استعمال کرنے سے آپ کن 5 بڑی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

کھانا کھانے کے بعد اکثر لوگوں کو میٹھا کھانے کا دل چاہتا ہے کچھ لوگ پھل کھا لیتے ہیں تو کچھ چاکلیٹ وغیرہ کھانا پسند کرتے ہیں۔ تیکھے کھانوں کے بعد بچوں کا منہ جل جاتا ہے اور عموماً مائیں فوری طور پر بچوں کو چینی کھلا دیتی ہیں۔ اس سے منہ کی جلن بھی ختم ہوجاتی ہے اور بچے بھی خوش ہوجاتے ہیں۔ ایک ایسی میٹھی چیز اور بھی ہے جس کو کھانے کے بعد استعمال کرنے سے آپ کو مختلف قسم کے امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

گڑ:

ہر کھانے کے بعد چٹکی برابر گڑ کھانے سے آپ کا جسم چست و تندرست ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں آئرن، کیلوریز، فائبر، سکروز، فرکٹوز، فیٹ، کاربس، میگنیشیئم، پوٹاشئیم، مینگنیز اور خاص نیوٹریٹنٹس پائے جاتے ہیں جو اس کو ہماری صحت کے لئے مفید بناتے ہیں۔

کھانے کے بعد گڑ کھانے کے فوائد:

• ہاضمہ:

کھانے کے بعد گڑ کا استعمال ہاضمے کے لئے بہت مفید ہے اس لئے کیونکہ گڑ میں فائبر پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں موجود غذائی ذرات کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن اس کو صرف ایک چٹکی برابر ہی کھائیں کیونکہ زیادہ گڑ کھانا بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

• کھانسی:

کھانسی خشک ہو یا بلغم والی دونوں طرح سے ہمارا گلا اور نظامِ تنفس متاثر ہوتا ہے اس لئے آپ تھوڑا سا گڑ کھانے کے بعد استعمال کرلیں تو اس سے آپ کو زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے۔

• قبض:

قبض ایک سنگین مسئلہ ہے اس کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔ اس لئے آپ گڑ کو ہر کھانے کے بعد استعمال کرکے پرانی قبض کو بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔

ماہرینِ غذائیت کے مطابق:

گڑ والا گرم دودھ پینے سے قبض کا مسئلہ بھی کنٹرول ہوتا ہے ساتھ ہی یہ جسم میں فائبر پیدا کرتا ہے جس کی مدد سے معدے کو بھی طاقت ملتی ہے۔

• موٹاپا:

ایسے افراد جو اپنے موٹاپے سے پریشان ہیں تو ان کو چاہیئے کہ وہ ضرور کھانے کے بعد گڑ کا استعمال کریں کیونکہ یہ جسم میں کیولریز کی مقدار کو کم کرتا ہے جس سے جسم میں اضافی چربی جمع نہیں ہوتی ہے۔

• خون کی صفائی:

جسم کے لئے خون ضروری ہے اور اگر خون صاف ہو تو صحت بھی بہتر رہتی ہے۔ اچھی غذا کھانے سے جسم میں خون بنتا ہے اس لئے آپ گڑ کو کھانے کے بعد کھائیں گے تو یہ آپ کے خون کو صاف کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

Khane Ke Baad Gurr Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khane Ke Baad Gurr Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khane Ke Baad Gurr Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Masood  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3587 Views   |   31 Dec 2021
About the Author:

Masood is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Masood is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہر کھانے کے بعد ذرا سا “ گڑ “ استعمال کرنے سے آپ کن 5 بڑی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

ہر کھانے کے بعد ذرا سا “ گڑ “ استعمال کرنے سے آپ کن 5 بڑی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر کھانے کے بعد ذرا سا “ گڑ “ استعمال کرنے سے آپ کن 5 بڑی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔