کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی اور.. جاوید شیخ نے پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ کے لئے پچھتاتے ہوئے کیا کہا؟

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان وقتی جذباتیت میں کوئی قدم اٹھا لیتا ہے لیکن پھر پوری زندگی اس کے نتائج جھیلنے پڑتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ جاوید شیخ کے ساتھ بھی ہوا جس کا اظہار بھی انھوں نے کردیا۔

“سلمیٰ آغا سے شادی کا وقت بہت برا تھا۔ 3 سال میرے بچے مجھ سے دور رہے کیونکہ پہلی بیوی بچوں کو لے کر دوسرے ملک چلی گئی تھیں۔ سلمیٰ سے شادی جب تک رہی بچوں سے ملاقات نہیں ہوئی۔ میں پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا۔ کاش ایسا نہ ہوتا“

یہ کہنا ہے معروف اداکار جاوید شیخ کا جنھوں نے سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں پہلی بار اپنی دوسری شادی اور بچوں پر ہونے والے اثرات کے متعلق بات کی۔ جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہترین تربیت میں ان کی سابقہ اہلیہ زینت منگی کا بہت ہاتھ ہے جنھوں نے بچوں کو کبھی ددھیال اور باپ سے دور نہیں ہونے دیا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ “بدقسمتی سے میں اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا جس کی وجہ سے میرے بچے شہزاد اور مومل کو نقصان اٹھانا پڑا لیکن الحمدللہ جس طرح انہوں نے ٹوٹے ہوئے خاندان کا حصہ ہوتے ہوئے بھی خود کو مضبوط رکھا۔ یہ حیرت انگیز ہے، اور یہ صرف ان کی ماں کی وجہ سے تھا۔ یہی نہیں، میرے بچے، سلیم کے بچے، بہروز اور دیگر بہن بھائیوں کے بچے ہماری جگہ پر اکٹھے ہوتے تھے اور یہ کریڈٹ صرف اور صرف میری سابقہ بیوی کو جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ میرے بچوں کو میرے اور میرے گھر والوں کے پاس بھیجتی تھی لیکن میری طلاق میرا سب سے بڑا قصور ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کاش ایسا نہ ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب اس وقت ہوا جب انہوں نے سلمیٰ آغا سے شادی کی اور سلمیٰ آغا کے ساتھ ان کی شادی صرف تین سال تک چل سکی“

Jawaid Sheikh Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jawaid Sheikh Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jawaid Sheikh Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   14916 Views   |   04 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی اور.. جاوید شیخ نے پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ کے لئے پچھتاتے ہوئے کیا کہا؟

کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی اور.. جاوید شیخ نے پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ کے لئے پچھتاتے ہوئے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی اور.. جاوید شیخ نے پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ کے لئے پچھتاتے ہوئے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔