20 Surprising Benefits of Camphor (Kafoor)

کافورکی طبی خصوصیات
کافور طبی اعتبار سے بہت اہمیت کاحامل ہے ۔اسکاکیمیائی نام Camphorہے۔یہ ایک پوداہوتاہے جسے کاشت کرنے کے بعد اسکے بیجوں،جڑوں اورتنوں میں سے جوتیل نکلتاہے اس سے کافورتیارکیاجاتاہے۔کافورکادرخت نہایت خوبصورت اورسدابہار ہوتاہے۔اس درخت کی لکڑی میں سے ایک گاڑھاروغن کشید کرکے بھی مشینوں کی مدد سے کافورالگ کیاجاتاہے۔اسکی جڑوں اورتنوں سے نکلنے والاروغن خاص طورپرمفید رہتاہے۔کیونکہ اسمیں کافورکے علاوہ ایک اوردوائی نکلتی ہے جسے سیفرول کہتے ہیں۔اپنے کولنگ افیکٹ کے باعث تمام جلدی امراض کے لئے نہایت مفید ہے۔

کافورکوموثرجراثیم کش ادویہ کے طورپرجاناماناجاتاہے۔اینٹی سیپٹک اوراینٹی فنگل خصوصیات کے باعث یہ طب میں اہم مقام رکھتاہے۔کافورکو آپ پانی میں حل کرکے یاپیسٹ کی صورت میں یاپھر اس کے تیل کااستعمال بھی کرسکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی دوا ہے جسے جسم کے اندرونی اوربیرونی مسائل کے حل کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔

۱۔کافورکی لکڑی سے نہایت مضبوط صندوق تیارکئے جاتے ہیں۔جنمیں اگر اونی ،ریشمی یا قیمتی کپڑے رکھے جائیں تو انمیں کیڑانہیں لگتابلکہ کپڑے بھی خوشبودار ہوجاتے ہیں۔
۲۔کافوردماغ کی گرمی دورکرکے طاقت پہنچاتاہے۔
۳۔معدے کے زخموں کوبھرتاہے۔
۴۔پیشاب کی جلن کودورکرتاہے۔
۵۔ہیضے اورمعدے کے امراض میں مفید ہے۔
۶۔کافور،ست اجوائن اورست پودینہ ہم وزن لے کر ان تینوں خشک ادویات کو اگر کسی خالی شیشی میں ڈال کررکھ دیں۔ تو کچھ گھنٹوں بعد یہ تینوں اجزاء خود بخود تیل کی شکل اختیارکرلیں گے۔اس تیل کوکافی امراض میں استعمال کیاجاتاہے اورمفید ثابت ہوتاہے۔
۷۔تلِ کاتیل نیم گرم کرکے کافور شامل کرلیں ۔جب کافورحل ہوجائے توموسم سرمامیں ہونے والے سردرد میں لگانے سے درد دورہوجاتاہے۔اس تیل کے سونگھنے سے نکسیر کاخون بند ہوجاتاہے۔
۸۔سرمہ ،منجن،مرہم اوردیگر اشیاء میں کافوراستعمال کیاجاتاہے۔
۹۔تپ دق کے مرض میں مریض کے گلاس میں کافور کی ڈلی ڈالی جاتی ہے تاکہ یہ پانی جسم میں داخل ہوکر تپ دق کے تمام جراثیم ہلاک کردے۔
۱۰۔یہ زخموں کی صفائی کرکے انھیں جلد بھر دیتاہے۔
۱۱۔کلوریل ہائیڈ ریٹ اورکافورایک ایک اونس ملاکر شیشی میں رکھ لیں۔ جہاں بچھویازہریلاکیڑاکاٹ لے وہاں اس دوا کے چار قطرے ڈال دیں آرام آجائے گا۔
۱۲۔دانت کے درد کی دوا میں کافورشامل ہوتاہے جس سے درد میں آرام آتاہے۔
۱۳۔چہرے پرنکلنے والے دانوں کابہترین علاج ہے جوجلد پرجلن نہیں کرتا۔
۱۴۔جلد پرہونے والی خارش اورجلن کودورکرتاہے۔
۱۵۔کافور کاپیسٹ لگانے سے ناخنوں کوفنگس سے بچایاجاسکتاہے۔
۱۶۔پانی میں کافورحل کرکے اگر آپ اسمیں اپنے پاؤں بھگوکردھولیں تو ایڑیاں پھٹنے سے محفوظ رہتی ہیں۔
۱۷۔فنگل اوربیکٹریل انفیکشن دورکرنے میں کافورکااستعمال مفید رہتاہے۔
۱۸۔کافورکاتیل اگر دوسرے تیل کے ساتھ ملاکرلگایاجائے تو یہ بالوں کولمبا،گھنا،مضبوط اورجوؤں سے پاک رکھتاہے۔
۱۹۔یہ جسم کی سوجن اوردرد دورکرکے بلڈ سرکولیشن کوبہتر بناتاہے۔
۲۰۔اگر نہانے کے پانی میں چند قطرے کافورکے تیل کے شامل کرلئے جائیں تو آپ پرسکون محسوس کریں گے ۔

Benefits of camphor are mentioned here to help you. Benefits of camphor article are here to help you to treat and cure your diseases. Benefits of camphor will help you to reduce your problems and prevent you from many diseases. By reading this article of Benefits of camphor, you will come to know about the 20 surprising benefits Benefits of camphor in winters. These Benefits of camphor are very beneficial and helpful for every age group. You can follow these Benefits of camphor to maintain a good health.

20 Surprising Benefits Of Camphor Kafoor

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like 20 Surprising Benefits Of Camphor Kafoor and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 20 Surprising Benefits Of Camphor Kafoor to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By aqib shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   111410 Views   |   10 Jun 2019

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

20 Surprising Benefits of Camphor (Kafoor)

20 Surprising Benefits of Camphor (Kafoor) ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 20 Surprising Benefits of Camphor (Kafoor) سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔