شادی جہنم اور طلاق جنت میں بنائی گئی ہیں۔۔ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق پر رام گوپال ورما کا ردِ عمل، پوسٹ میں کیا کچھ کہہ دیا؟

حال ہی میں ہونے والی بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا، اسٹار جوڑی کی علیحدگی پر جہاں سب افسردہ ہیں وہیں لوگ اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

اور اب بالی ووڈ کے معروف فلمساز رام گوپال ورما نے بھی ہاردیک اور نتاشا کی طلاق کے اعلان کے فوراً بعد شادیوں اور طلاق کے بارے میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، رام گوپال ورما نے ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ، "شادیاں جہنم اور طلاقیں جنت میں بنائی گئی ہیں۔"

انہوں نے اپنے پیغام میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ، "مجھے حیرت ہے کہ کیا آج کل شادیاں حقیقت میں اتنی دیر تک چلتی ہیں، جتنے دن والدین کو بچوں کی شادی کرنے میں لگتے ہیں؟"

ان کا کہنا تھا کہ، "اگر بڑھاپے میں دیکھ بھال کرنے کے لیے ہی شادی کرنی ہے تو اس سے اچھا ہے کہ ایک تنخواہ والی نرس رکھ لیں، نرس آپ کی دیکھ بھال تنخواہ کے لیے اور نوکری کے طور پر کرے گی جبکہ ایک بیوی بوڑھے آدمی کو ہمیشہ کے لیے مجرم محسوس کرے گی۔"

رام گوپال ورما نے شادیوں پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ، "محبت اندھی ہوتی ہے جبکہ شادی آنکھ کھول دینے والی چیز ہے۔ میری نظر میں ایسے والدین بڑے بے وقوف ہوتے ہیں جو غربت کے باوجود ساری عمر پیسہ جوڑتے ہیں اور اپنی ساری جمع پونجی بچوں کی شادی میں لگا دیتے ہیں۔"

Ram Gopal Varma Talks About High Divorce Rates After Hardik And Natasha Separation

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ram Gopal Varma Talks About High Divorce Rates After Hardik And Natasha Separation and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ram Gopal Varma Talks About High Divorce Rates After Hardik And Natasha Separation to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   668 Views   |   22 Jul 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شادی جہنم اور طلاق جنت میں بنائی گئی ہیں۔۔ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق پر رام گوپال ورما کا ردِ عمل، پوسٹ میں کیا کچھ کہہ دیا؟

شادی جہنم اور طلاق جنت میں بنائی گئی ہیں۔۔ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق پر رام گوپال ورما کا ردِ عمل، پوسٹ میں کیا کچھ کہہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی جہنم اور طلاق جنت میں بنائی گئی ہیں۔۔ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق پر رام گوپال ورما کا ردِ عمل، پوسٹ میں کیا کچھ کہہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔